مودی ملازمین کے پرموشن کو بھی تقرری بتا کر تشہیر کرتے ہیں: کھڑگے

کھڑگے نے کہا کہ ’مودی جی، اگر آپ کو نوجوانوں کے مستقبل کے لیے ذرہ بھی فکر ہوتی تو آپ اس پی آر اسٹنٹ میں ملوث ہو کر ان کی امنگوں سے کھلواڑ نہ کرتے۔‘

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری ملازمین کو پروموشن لیٹر بانٹتے ہیں اوران کے ساتھ فوٹو کھینچوا کر انہیں بھی سرکاری ملازمت میں نئی تقرری بتاکر تشہیر کرتے ہیں۔

مسٹر کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف اپنی تشہیر میں یقین رکھتے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کو پروموشن لیٹر دے کر بھی انہیں نئی نوکریاں دینے کے طور پر تشہیر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’سالانہ دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے، مودی جی ماہانہ قسطوں کی شکل میں ہمارے نوجوانوں کو چند ہزار تقرری نامے بانٹ رہے ہیں۔ وہ آج بھی ایسے ہی لیٹر تقسیم کریں گے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ان میں سرکاری ملازمتوں میں پرموشن پانے والوں کے نام بھی ہیں۔


انہوں نے کہا، "مثال کے طور پر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، موہالی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال اپریل میں، انسٹی ٹیوٹ نے 15 نئی تقرریاں کیں اور 21 افراد کو اونچے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اپریل 2023 میں اپنے جواب میں کہا تھا کہ 38 لوگوں کو تقرری نامے جاری کیے گئے ہیں۔ ان 38 افراد میں 18 پروموشن والے ملازمین شامل ہیں۔

کانگریس صدر نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "مودی جی، اگر آپ کو نوجوانوں کے مستقبل کے لیے ذرہ بھی فکر ہوتی تو آپ اس پی آر اسٹنٹ میں ملوث ہو کر ان کی امنگوں سے نہ کھلواڑ نہ کرتے۔ ملک کے نوجوانوں نے بی جے پی کے جھوٹ، جملے بازی اور دھوکہ دہی کو پہچان لیا ہے اور وہ 2024 میں مودی حکومت کو ضرور باہر کا راستہ دکھائیں گے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔