وزیر اعظم مودی آج فلسطین پہنچیں گے

اپنے دورے سے ایک روز قبل 9 فروری کو وزیر اعطم اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے جہاں سے وہ آج فلسطین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت مغربی ایشیائی مملاک اردن، فلسطین ، متحدہ عرب امارات اور عمان کے دورہ پر ہیں اور وہ آج فلسطین پہنچیں گے۔ گزشتہ برس اسرائیل کا دورہ کر چکے نریندر مودی فلسطین پہنچنے کے بعد صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔

اپنے دورے سے ایک روز قبل یعنی 9 فروری کو وزیر اعظم اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے تھے جہاں سے وہ آج فلسطین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

اردن میں وزیر اعظم مودی نے شاہ عبد اللہ بن الحسین سے ملاقات کی، جس کے بعد وہ فور سیزنش ہوٹل پہنچے جہاں ہندوستانی نژاد لوگوں نے ان کا خیر مقدم کیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
وزیر اعظم مودی اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے گلے لگتے ہوئے

وزیر اعظم ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1.15 بجے فلسطین کے رام اللہ کے لئے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مودی کے فلسطین پہنچنے پر صدر محمود عباس پروٹوکال توڑ کر ان کے استقبال کے لئے پہنچیں گے۔

وہ دورہ فلسطین کے دوران صدر فلسطین محمود عباس کے ساتھ خطے میں سیاسی عمل میں ہونے والے تغیرات پر بات کریں گے۔ فلسطین میں وزیر اعظم مودی یاسر عرفات کے میوزیم بھی جائیں گے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے افسران نے تبایا کہ مودی اردن، فلسطین کے دورے پر پہلی مرتبہ جارہے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کا یہ ان کا دوسرا دورہ ہوگا۔

وزیر اعظم دبئی میں چھٹے عالمی حکومتی اجلاس کو خطاب کریں گے جس میں ہندوستان کو مہمان خصوصی کا درجہ دیا گیا ہے۔ وہ امارات اور اردن میں ہندوستانی نژاد باشندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔مودی کا مغربی ایشیائی ممالک کہ یہ دورہ 12فروری تک جاری رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Feb 2018, 9:48 AM