ٹوئٹر پر نریندر مودی کے 3 لاکھ فالوور گھٹے

ٹوئٹر نے خود کو زیادہ معتبر بنانے کے مقصد سے فرضی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کرنا شروع کر دیا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 3 لاکھ فالوور گھٹ گئے ہیں جو کہ فرضی تھے!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے شوشل میڈیا پر ایک بری خبر گشت کر رہی ہے اور وہ یہ کہ ٹوئٹر پر ان کے 3 لاکھ فالوور کم ہو گئے ہیں۔ پہلے ٹوئٹر پر ان کے 43.4 ملین فالوور تھے جو کہ جمعہ کے روز گھٹ کر 43.1 ملین رہ گئے۔ دراصل کئی شکایتوں کے بعد شوشل نیٹورکنگ سائٹ ٹوئٹر نے فرضی اکاؤنٹ بند کرنے کی ایک مہم چلائی تھی جس کے بعد کئی بڑی ہستیوں کے فالوورس کی تعداد میں کمی دیکھنے کو ملی ہے، لیکن سیاسی سطح پر وزیر اعظم نریندر مودی کے فالوورس کی تعداد بڑے سطح پر کم ہونے کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر چونکہ فرضی اکاؤنٹ کو بند کر رہا ہے اس لیے نریندر مودی کے 3 لاکھ فالوورس کم ہونے کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ ان کے 3 لاکھ فالوورس فرضی تھے۔ حالانکہ کئی دیگر سیاسی لیڈروں کے فالوورس میں بھی کمی آئی ہے اور انھیں فالو کرنے والے فرضی اکاؤنٹ کو بھی بند کیا گیا ہے، لیکن جس بڑی تعداد میں نریندر مودی کے فالوورس کی تعداد گھٹی ہے، ویسا دوسرے لیڈروں کے ساتھ نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ @PMOIndia کے فالوورس کی تعداد میں بھی تقریباً ڈیڑھ لاکھ کی کمی درج کی گئی ہے۔

جہاں تک دوسرے سیاسی لیڈروں کا سوال ہے، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے فالوورس کی تعداد 92 ہزار کم ہوئی ہے۔ اسی طرح مرکزی وزیر داخلہ سشما سوراج کے تقریباً 74 ہزار فالوورس کم ہوئے ہیں۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے فالورس کی تعداد میں بھی تقریباً 33 ہزار کی کمی آئی ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی کے ٹوئٹر ہینڈل کو فالو کرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی درج کی گئی ہے لیکن یہ بہت کم یعنی تقریباً 17 ہزار ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور کے فالوورس کی تعداد میں کافی کمی دیکھنے کو ملی ہے اور ان کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ فالوورس گھٹے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Jul 2018, 8:13 PM