وزیر اعظم مودی کا مدھیہ پردیش کا دورہ، خصوصی پرواز سے پہنچیں گے بھوپال

بی جے پی کے ’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘ پروگرام کے تحت لاکھوں کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے پروگرام میں شامل ہونے کے علاوہ وندے بھارت ٹرین کویہاں رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر یو این آئی</p></div>

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ایک روزہ دورے پر صبح تقریباً 10 بجے خصوصی پرواز سے یہاں پہنچیں گے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘ پروگرام کے تحت لاکھوں کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے پروگرام میں شامل ہونے کے علاوہ وندے بھارت ٹرین کویہاں رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مودی ایک خصوصی طیارے سے صبح تقریباً 10 بجے راجہ بھوج ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ یہاں سے وہ ہیلی کاپٹرسے برکت اللہ یونیورسٹی کیمپس میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر پہنچیں گے۔ اس کے بعد مودی بذریعہ سڑک رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن پہنچ کر بھوپال سے اندور اور بھوپال سے جبل پورکے لئے شروع ہونے والی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے علاوہ تین دیگر وندے بھارت ٹرینوں کو ورچوئلی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔


اس کے بعد مودی سڑک کے ذریعے موتی لال نہرو اسٹیڈیم پہنچیں گے اور بی جے پی کے زیر اہتمام ’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘ پروگرام کے تحت 3000 کارکنوں سے براہ راست بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ لاکھوں کارکنوں سے ورچوئل طریقے سے جڑ کران سے بھی بات چیت کریں گے۔ اس پروگرام میں شرکت کے بعد، مودی اسٹیڈیم کے قریب لال پریڈ گراؤنڈ میں بنائے گئے ہیلی پیڈ سے ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر ہوائی اڈے پہنچیں گے اور یہاں سے خصوصی طیارے میں سوار ہوکر دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔