پی ایم مودی کا بنگلہ دیش دورہ: مودی مخالف جلوسوں اور میٹنگوں کے خلاف ہوگی سخت قانونی کارروائی!

ڈھاکہ کے قائم مقام پولیس کمشنر منیرالاسلام نے کہا کہ جو لوگ پی ایم مودی کے خلاف جلوسوں اور جلسوں کا انعقاد کر رہے ہیں انہیں اچھی طرح سے سمجھنا چاہیے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قائم مقام پولیس کمشنر منیر الاسلام نے کہا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے یہاں آنے سے قبل ان کے خلاف ریلی نکالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ منیر الاسلام نے اتوار کے روز آزادی کے جشن زریں کے موقع پر بابائے قوم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کے یوم پیدائش کے موقع پر سربراہان مملکت اور حکومت کی آمد کے لئے سیکورٹی بریفنگ کے سوال کے جواب میں یہ باتیں کہیں۔

منیرالاسلام نے کہا کہ جو لوگ نریندر مودی کے خلاف جلوسوں اور جلسوں کا انعقاد کر رہے ہیں انہیں اچھی طرح سے سمجھنا چاہیے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بنگ بندھو کے یوم پیدائش کی تقریبات اور آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر سیاسی جماعتوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اہم شخصیات کی آمد کے موقع پر سیاسی پروگرام نہ کریں۔


منیرالاسلام نے کہا کہ 18 سے 26 مارچ تک ہونے والے پروگراموں کے دوران ٹریفک سے متعلق کچھ پریشانی ہوسکتی ہے۔ میں درخواست کرتا ہوں کہ اس کے لئے طے شدہ وقت سے پہلے ہی دفتر-عدالت یا امتحان کے لئے مرکز میں پہنچیں۔ ملک کی عزت کے لئے لوگوں کو کسی حد تک ان پریشانیوں کا سامنا کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ 18 سے 26 مارچ تک ہفتہ وار اور عام تعطیلات کے علاوہ چار دن کی تعطیل ہیں۔ اس وقت، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔