پی ایم مودی کا آج سے آسام کا دو روزہ دورہ، رات کو کازیرنگا نیشنل پارک میں قیام کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج 8 مارچ سے آسام کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ ٹائیگر ریزرو میں جنگل سفاری پر جائیں گے۔ ایک عہدیدار نے بدھ کو یہ معلومات دی

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم مودی /تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعظم مودی /تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج 8 مارچ سے آسام کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ ٹائیگر ریزرو میں جنگل سفاری پر جائیں گے۔ ایک عہدیدار نے بدھ کو یہ معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ مودی 8 مارچ کی شام کازرنگا (کازرنگا نیشنل پارک) پہنچیں گے اور رات کو یہاں قیام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم مودی اگلی صبح پارک کے اندر سفاری کریں گے اور پھر وہ کئی پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے جورہاٹ روانہ ہوں گے۔

پی ایم مودی کے دورے کے پیش نظر، کازرنگا نیشنل پارک میں ہاتھیوں کی سواری اور سفاری کو عام لوگوں کے لیے 7 سے 9 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کازرنگا نیشنل پارک ایک سینگ والے گینڈے کے لیے مشہور ہے۔ کازیرنگا کو فروری 1974 میں باوقار نیشنل پارک کا ٹیگ ملا تھا اور اس سال یہ اپنی گولڈن جوبلی منا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ایم مودی جورہاٹ جانے سے پہلے جنگل سفاری کریں گے۔ وہ 9 مارچ کو اروناچل پردیش بھی جائیں گے۔


پی ایم مودی کے دورے سے پہلے آسام کے جنگلات اور ماحولیات کے وزیر چندر موہن پٹواری نے منگل کو کازیرنگا نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے دورہ سے قبل انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے چیف سکریٹری پون بورٹھاکر اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ سمیت سینئر عہدیداروں کے ساتھ کئی میٹنگیں کیں۔ عہدیدار نے کہا کہ حکام نے پارک کے اندر جیپ اور ہاتھی دونوں سفاری کے انتظامات کیے ہیں۔ پی ایم مودی 9 مارچ کو جورہاٹ میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے جمعرات کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آسام کے دو روزہ دورے کے دوران تقریباً 18000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پہلی بار اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے کازرنگا نیشنل پارک کا دورہ کریں گے اور وہاں سفاری سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔