راحت پیکیج کے حوالہ سے پی ایم مودی کی خاموشی! سدا رمیا نے کیا ناراضگی کا اظہار

سدا رمیا نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ پی ایم مودی نے بہار میں آنے والے سیلاب پر افسوس ظاہر کیا ہے لیکن وہ کرناٹک کے سیلاب متاثرین کے لیے اس طرح کی تشویش ظاہر نہ کرسکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بنگلور: کانگریس کے سینیئر رہنما اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا نے ریاست میں سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد مہیا کروانے کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی اختیار کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سدا رمیا نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ حال میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے مشکلات میں گرفتار افراد کو دیکھنے کے باوجود وزیراعظم نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے بہار میں آنے والے سیلاب پر افسوس ظاہر کیا ہے لیکن وہ کرناٹک کے سیلاب متاثرین کے لیے اسی طرح کی تشویش ظاہر نہ کرسکے۔


کانگریس کے رہنما نے کہا کہ کانگریس پہلے دن سے ہی مرکزی حکومت سے فوری طور پر راحت کے لیے5000 کروڑ روپے کی عبوری امداد کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن تقریباً 50 دن مکمل ہونے کے باوجود وزیراعظم نے اس تعلق سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے عوام کے مکانات تباہ ہوگئے اور فصلیں ڈوب گئیں۔ ریاستی حکومت کے جائزے کے مطابق تقریباً 31500 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کرناٹک کو نظر انداز کر رہی ہے جبکہ اس ریاست کی ٹیکس کلیکشن میں بڑی حصہ داری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔