پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر پی ایم مودی کا تعزیتی خط

پی ایم مودی نے خط میں لکھا، ’’پیارے میاں صاحب، آپ کی والدہ بیگم شمیم اختر کی 22 نومبر کو لندن میں وفات پر مجھے بہت افسوس ہوا۔ میں غم ان لمحات میں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘‘

پاکستان کے لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کرتے وزیر اعظم نریندر مودی کی (فائل تصویر) / Getty Images
پاکستان کے لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کرتے وزیر اعظم نریندر مودی کی (فائل تصویر) / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف خط لکھ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خط میں وزیر اعظم مودی نے نواز شریف کی والدی سے 2015 کے لاہور دورے پر ہوئی ملاقات کو بھی یاد کیا ہے۔ پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر کی طرف سے اس خط کو مریم نواز کے ذریعے نواز شریف تک پہنچانے کی درخواست کی۔ پی ایم مودی کی طرف سے نواز شریف کو لکھے گئے اس خظ کو مسلم لیگ ن نے اب جاری کیا ہے۔

یہ خط 27 نومبر کو لکھا گیا اور اسے پاکستان میں بھارتی ناظم الامور گوروآہلو والیا نے 11 دسمبر کو نوازشریف تک یہ خط پہنچانے کے لیے مریم نواز کو خط لکھا، جس میں انہوں نے یہ درخواست کی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے یہ تعزیتی خط نوازشریف کو پہنچا دیا جائے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خط میں لکھا، ’’پیارے میاں صاحب، آپ کی والدہ بیگم شمیم اختر کی 22 نومبر کو لندن میں وفات پر مجھے بہت افسوس ہوا۔ میں غم ان لمحات میں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ وزیر اعظم نے 2015 میں لاہور کے اپنے مختصر دورے پر نواز شریف کی والدہ کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے لکھا، ’’ان کی سادگی متاثر کن تھی۔‘‘ انہوں نے کہا ’’میں خدا سے دعاگو ہوں کہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔‘‘

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں جس کے بعد ان کا جسد خاکی لاہور پہنچایا گیا اور انہیں ان کے آبائی مقام جاتی امرا میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر پی ایم مودی کا تعزیتی خط

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔