مدھیہ پردیش: قبائلی کانفرنس سے پی ایم مودی کا خطاب 15 نومبر کو

کانفرنس کا انعقاد کرنے کے لیے تیاریاں وسیع سطح پر شروع ہوگئی ہیں۔ اس میں ریاست کے مختلف علاقوں سے قبائلی کمیونٹی سے آنے والے شہریوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھوپال: وزیراعظم نریندرمودی آئندہ 15 نومبر کو یہاں تاریخی جنبوری میدان میں ریاستی سطح کی قبائلی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس کا انعقاد کرنے کےلئے تیاریاں وسیع سطح پر شروع ہوگئی ہیں۔اس میں ریاست کے مختلف علاقوں سے قبائلی کمیونٹی سے آنے والے شہریوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ مقامی جنبوری میدان پر لاکھوں کی تعداد میں بھیڑ جمع کرنے کے اندازے کی بنیاد پر انتظامیہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ریاستی بی جے پی کے میڈیا انچارج لوکیندر پراشر نے آج بتایا کہ بھگوان برسا منڈا کی جینتی کے موقع پر یہ زبردست پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس دن پوری ریاست میں الگ الگ انعقاد کئے جائیں گے اور مرکزی پروگرام یہاں جنبوری میدان پر منعقد ہوگا، جس سے پی ایم مودی خطاب کریں گے۔ اس دوران ریاستی پولیس نے بھی پی ایم مودی کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی سے متعلق ضروری قدم اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔