مودی نے گوگل کے سی ای او سندر پچائی سے بات کی، اے آئی سمٹ کے لیے بھی کیا مدعو

وزیراعظم نریندرمودی نے گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے ساتھ ایک ورچوئل بات چیت  میں، ہندوستان میں کروم بوکس بنانے کے لیے ایچ پی کے ساتھ گوگل کی شراکت کی تعریف کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کل یعنی 16 اکتوبر کووزیر اعظم نریندر مودی نے ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے گوگل اور الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی سے بات کی۔ پی ایم مودی نے ہندوستان میں الیکٹرانک مینوفیکچرنگ ایکو سٹم کی توسیع میں حصہ لینے کے لئے ٹیکنالوجی کے شعبے کی گوگل کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

پی ایم مودی اور گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے درمیان دسمبر 2023 میں نئی ​​دہلی میں ہندوستان کی طرف سے منعقد ہونے والی اے آئی(مصنوعی ذہانت) سمٹ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ پی ایم مودی نے گوگل کو آئندہ اے آئی سمٹ میں عالمی شراکت داری میں تعاون کرنے کی دعوت بھی دی۔


وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کہا کہ پی ایم مودی نے ہندوستان میں کروم بوکس بنانے کے لیے ایچ پی کے ساتھ گوگل کی شراکت کی تعریف کی۔نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق  پی ایم او نے کہا، "وزیراعظم نے گوگل کے 100 زبانوں کے اقدام کی تعریف کی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق حل ہندوستانی زبانوں میں دستیاب کرانے کی اس کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے گوگل کو اچھی قیادت  کے لیے اے آئی حل پر کام کرنے کی ترغیب دی۔"

پی ایم مودی نے گاندھی نگر میں گجرات انٹرنیشنل فائنانس ٹیک سٹی (گفٹ) میں عالمی فن ٹیک آپریشن سینٹر کھولنے کے لیے گوگل کی اسکیم کا خیرمقدم کیا۔ پی ایم او نے کہا کہ سندر پچائی نے پی ایم مودی کو 'گوگل پے' اور یو پی آئی کی پہنچ کو بڑھا کر ہندوستان میں مالی شمولیت کو بہتر بنانے کے گوگل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔


گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ ہمیں گفٹ سٹی، گجرات میں گلوبل فنٹیک آپریشن سینٹر کے افتتاح کے بارے میں بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا ویژن ہمیشہ وقت سے آگے رہا ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک بلیو پرنٹ ہے جس پر دوسرے ممالک عمل کرتے نظر آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔