کیرالہ دورہ کے دوران پی ایم مودی کو ملی خود کش حملہ کی دھمکی، بی جے پی دفتر کو خط موصول، پولیس الرٹ جاری

وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو کیرالہ کے دورہ پر رہیں گے، اس دوران انھیں خود کش حملے کی دھمکی دی گئی ہے، اس دھمکی کو لے کر کیرالہ میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر یو این آئی</p></div>

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

بی جے پی کی کیرالہ یونٹ کو ایک خط ملا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاست کے دو روزہ دورے کے دوران جان کو خطرہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی ہیڈکوارٹر میں 17 اپریل کو پہنچے خط کو کیرالہ پولیس کو سونپ دیا گیا ہے۔ خط بھیجنے والے کا نام ایرناکولم باشندہ جوزف جانی ہے۔ پارٹی صدر کے. سریندرن نے پولیس کو یہ خط سونپا ہے۔ حالانکہ پولیس کی پوچھ تاچھ میں جانی نے خط بھیجنے سے انکار کیا ہے۔ اس دھمکی کو لے کر کیرالہ میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو کوچی پہنچ رہے ہیں اور روڈ شو میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ نوجوانوں کے ایک جلسہ کو خطاب کریں گے اور 9 چرچوں کے سربراہان سے ملیں گے۔ کوچی میں رات گزارنے کے بعد اگلی صبح وہ پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھانے کے لیے ریاست کی راجدھانی پہنچیں گے اور پھر سنٹرل اسٹیڈیم جائیں گے جہاں وہ کچھ پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے اور دوپہر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں وہ گجرات کے لیے روانہ ہوں گے۔


سریندرن نے میڈیا کو بتایا کہ کیرالہ پولیس کے سرکردہ خفیہ افسران کے ذریعہ کی جانے والی سیکورٹی ترکیبوں پر تیار کردہ 49 صفحات کی رپورٹ کے افشا ہونے کے بعد سیکورٹی میں سنگین چوک ہوئی ہے۔ رپورٹ میں ان کے دورے کے دوران اختیار کیے جانے والے سبھی طریقوں اور سرکردہ پولیس افسران کے کردار کی تفصیل ہے اور اب رپورٹ لیک ہونے کے ساتھ ایک نیا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ سریندرن نے بتایا کہ ہم نے پولیس کو دھمکی آمیز خط سونپ دیا ہے۔ یہ بھی حیران کرنے والا ہے کہ کیرالہ پولیس کی ایک خفیہ رپورٹ میں ریاست میں دہشت گردانہ اور ملک مخالف طاقتوں کی موجودگی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔