عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش، صدر مرمو، وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی سمیت اہم شخصیات نے پیش کی مبارکباد

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور راہل گاندھی سمیت ملک کے کی اہم شخصیات نے ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔ اس خاص موقع پر صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور راہل گاندھی سمیت اہم شخصیات نے ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر دروپدی مرمو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا، "پیغمبر اسلام ؐ کے یوم پیدائش میلاد النبیؐ کے پرمسرت موقع پر میں تمام ہم وطنوں خاص کر مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ آج ہم سب پیغمبرؐ کی زندگی سے متاثر ہو کر باہمی ہم آہنگی کے ساتھ ملک کی ترقی کے لیے کام کرتے رہنے کا عہد کریں۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر لکھا، "میلاد النبیؐ کی مبارک باد۔ دعا ہے کہ اس موقع پر ہمارے معاشرے میں امن، اتحاد اور ہمدردی کے جذبے کو مزید فروغ ملے۔ عید مبارک۔‘‘


کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی ٹوئٹر کر کے ہم وطنوں کو میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا، ’’عید میلاد النبی مبارک! یہ مبارک موقع سب کے لیے امن، ہم آہنگی، اچھی صحت اور خوشحالی لائے۔‘‘

عید میلاد النبیؐ ہر سال پیغمبر اسلامؐ کے یوم کے 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے، ربیع الاول اسلامی قمری کیلنڈر کا تیسرا مہینہ ہے۔ اس دن مسلمان نماز ادا کر کے حضور اکرمؐ کو درود سلام پیش کرتے ہیں اور کچھ مقامات پر جلوس بھی برآمد کئے جاتے یں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔