مودی کی دھمکی، ووٹ نہ دیا تو اس کا خمیازہ اٹھانا پڑے گا!

سورت کی طالب علم سولیکھ پٹیل نے کہا ’’ مودی جی نے ہماری عزت کی بات کی، یہ صحیح ہےکہ کسی کی بے عزتی نہیں ہونی چاہئے لیکن راہل جی نے تو ایسا کچھ نہیں کہا۔‘‘

قومی آواز
قومی آواز
user

بھاشا سنگھ

وزیر اعلی نریندر مودی نے سورت میں اپنے برہماستر (کلیدی ہتھیار) کا استعمال کر دیا ہے۔ بھری ہوئی آواز سےانہوں نے 15 منٹ تک گجرات کے مبینہ گورو (فخر) کی بے حرمتی کا رونا رو کر ناراض گجراتیوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی پوری کوشش کی۔ واضح رہے کہ منی شنکر کے ایک تبصرے کو موضوع بنا کر سورت کی ریلی میں مودی نے کہا کہ ان کو ’نیچ ذات ‘ بتایا گیا ہے۔ حالانکہ اس معاملہ پر راہل گاندھی نے منی شنکر ایئر کو معافی مانگے کی صلاح دی اور اس کے بعد ایئر نے معافی مانگ بھی لی۔ ایئر نے کہا کہ ان کی بات کا مطلب اگر نیچ ذات نکالا جا رہا ہے تو وہ معافی مانگتے ہیں۔ لیکن بی جے پی اس موقع کو بھلا کیسے جانے دیتی اس لئے اس کا فائدہ گجرات انتخابات میں اٹھانے کی کوشش کی جانے لگی ۔

مودی کی تقریر کے فوری بعد بی جے پی کے لوگوں نے موبائل اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع سے یہ پیغام پھیلانا شروع کر دیا کہ’’گجرات نا ڈیکرا نریندر مودی نے جتاؤ‘‘ یعنی گجرات کے بیٹے نریندر مودی کو جتاؤ۔ایسا کرتے وقت بی جے پی یہ بھول گئی کہ نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار نہیں ہیں بلکہ ملک کے وزیر اعظم ہیں۔

ہر محاذ پر ناکام رہنے کے بعد بی جے پی کو اب محض ہمدردی کا ہی سہارا رہ گیا ہے اس لئے وہ گجرات کی بے عزتی کا بدلہ لینے کی باتیں کر رہے ہیں اور ایسا کرکے مودی نےتمام چناوی حکمت عملی کی توجہ اپنے اوپر مرکوز کر ا دی ہے۔

وزیر اعظم نے اپنی ریلی میں عوام کو یہ دھمکی بھی دی کہ اگر ان کو ووٹ نہ دیا گیا تو انہیں اس کا خمیازہ اٹھانا پڑے گا۔ مودی نے کہا کہ سورت کو ہوائی اڈہ چاہئے تو وہ بی جے پی ہی دے سکتی ہے کانگریس کبھی نہیں دے پائے گی۔

ریلی میں بھروچ سے آئی کملا بین نے کہا ’’ مودی جی بولے تو بہت دل سے ہیں لیکن ہمارے سوال پر نہیں بولے ویسے گجرات کی بے حرمتی دل کو دکھاتی ہے لیکن ہم بھی تو گجرات کے ہی ہیں۔‘‘

سورت کی طالب علم سولیکھ پٹیل نے کہا ’’ مودی جی نے ہماری عزت کی بات کی، یہ صحیح ہےکہ کسی کی بے عزتی نہیں ہونی چاہئے لیکن راہل جی نے تو ایسا کچھ نہیں کہا۔‘‘

قومی آواز
قومی آواز
تصویر: مودی کی سورت ریلی میں خالی پڑی کرسیاں

سورت کے کاروباری اجے جانگڑ نے کہا ’’ ایسی جذباتی اپیل ہر بار مودی کرتے ہیں۔ کاشی جاتے ہیں تو وہاں کے گود لئے بچے ہو جاتے ہیں۔ ہم سب گجراتی ہیں جنہیں انہوں نے جی ایس ٹی، نوٹ بندی اور مہنگائی سے مارا ہے۔ اس بار اتنی جذباتی اپیل کرنی پڑی، مطلب زمین بہت کھسک چکی ہے۔ سب کچھ داؤ پر لگا دیا۔‘‘

ہاردک پٹیل کے ساتھ دھارمک مالوییہ نے کہا ’’ گجرات کے بیٹے کی بے عزتی تو بی جے پی نے ہی کی ہے۔ وہ پہلے بھی ایسے ہی بولتے رہے ہیں، رو رو کر ووٹ مانگتے رہے ہیں۔ یہ بھی چناوی جملہ ہی ہے۔ گجرات کے لوگوں کو اب ان کے جملوں کی سچائی معلوم ہے۔ ہم نوٹ بندی، جی ایس ٹی سے متاثر ہیں ، لوگوں کے روزگار برباد ہو گئے ہیں اور مودی جی اپنا ہی رونا روتے رہتے ہیں۔‘‘

سورت کے سینئر صحافی فیصل وکیل کا ماننا ہے کہ مودی کی اس تقریر سے کچھ نہیں بدلے گا ،مودی کا یہ ’اسٹنٹ‘ سب جانتے ہیں۔

ی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔