پی ایم مودی پانچ ریاستوں کے انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے ڈرامہ کر رہے ہیں: نانا پٹولے

کانگریس لیڈر نانا پٹولے نے کہا کہ پی ایم مودی کی ریلی میں 70000 سے زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام تھا، لیکن ریلی میں بمشکل 700 لوگ آئے تھے۔

نانا پٹولے، تصویر آئی اے این ایس
نانا پٹولے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب کے ضلع فیروز پور میں گزشتہ روز ہونے والی عوامی ریلی کو منسوخ کرنے پر ’نوٹنکی‘ کر رہے ہیں، نانا پٹولے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وزیر اعظم نے خود پروٹوکال کی خلاف ورزی کی تھی، کیونکہ انھیں (مودی) ہیلی کاپٹر سے جانا تھا، پھر انہوں نے اپنا راستہ بدل دیا اور وہ سڑک سے کیوں چلےگئے، انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی پنجاب میں فلائی اوور پر پھنس گئے تھے، کیونکہ کسانوں نے ریلی نکالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی ریلی میں 70000 سے زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام تھا، لیکن ریلی میں بمشکل 700 لوگ آئے تھے۔

وزیر اعظم نے ریلی میں مجمع نہ ہونے کے پیش نظر فیروز پور کا دورہ منسوخ کر دیا تھا اور دہلی واپس لوٹ آئے تھے اور وزیر اعظم کے دورے کے لیے ناقص سیکورٹی انتظامات کہہ کر پنجاب حکومت پر الزام مڑھ دیا تھا۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے وضاحت کی ہے کہ وزیر اعظم کے دورے کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے، لیکن پی ایم مودی نے آخری لمحات میں راستہ بدل لیا اور ہیلی کاپٹر کے بجائے سڑک سے چلے گئے، اس لیے وہ فلائی اوور پر پھنس گئے۔


نانا پٹولے نے کہا کہ کسانوں نے تینوں زرعی قوانین کو ابھی تک معاف نہیں کیا ہے لہٰذا کسان پنجاب میں وزیر اعظم کے پروگرام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ بی جے پی کو پنجاب میں شکست نظر آ رہی ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب سمیت ملک کے آئندہ پانچ ریاستوں کے انتخابات میں انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ’نوٹنکی‘ کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔