اتر پردیش میں پی ایم مودی نے 9 میڈیکل کالجوں کا کیا افتتاح

پی ایم مودی نے اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر صحت منسکھ بھائی مانڈویہ کی موجودگی میں نو مختلف اضلاع میں واقع اس میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔

پی ایم مودی میڈیکل کالجوں کا افتتاح کرتے ہوئے، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی میڈیکل کالجوں کا افتتاح کرتے ہوئے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سدھارتھ نگر:وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اتر پردیش کے سدھارتھ نگر سمیت نو اضلاع میں ایک ایک میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔ اترپردیش کے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچنے کے بعد پی ایم مودی نے اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر صحت منسکھ بھائی مانڈویہ کی موجودگی میں نو مختلف اضلاع میں واقع اس میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔

یہ کالج 2329 کروڑ روپے کی لاگت سے سدھارتھ نگر، ایٹہ، ہردوئی، پرتاپ گڑھ، دیوریا، غازی پور، مرزا پور، فتح پور اور جون پور اضلاع میں بنائے گئے ہیں۔ اس کے لیے منعقد پروگرام میں مودی نے ریموٹ کنٹرول سے تمام نو اضلاع میں میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا۔


اس موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان نوتعمیر شدہ میڈیکل کالجوں کے افتتاح کے بعد اب لوگوں کو اپنے اپنے اضلاع میں ہی صحت کی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔