پی ایم مودی نے سابرمتی ندی پر ’اٹل برج‘ کا کیا افتتاح، پرکشش ڈیزائن نے کیا متاثر

میونسپل کارپوریشن نے اس پل کا نام سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھا ہے، پرکشش ڈیزائن اور ایل ای ڈی لائٹنگ والا یہ پل 300 میٹر لمبا اور 14 میٹر چوڑا ہے۔

اٹل برج پر پی ایم مودی، تصویر سوشل میڈیا
اٹل برج پر پی ایم مودی، تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز گجرات کے احمد آباد واقع سابرمتی ندی پر اٹل برج کا افتتاح کیا۔ انھوں نے سابرمتی ریفر فرنٹ پر منعقد ’کھادی اُتسو پروگرام‘ میں ایک جلسہ سے بھی خطاب کیا۔ اسی جگہ سے انھوں نے فُٹ اوور برج کو لانچ کیا۔ افتتاح سے ایک دن قبل پی ایم مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پل کی تصویریں شیئر کی تھیں۔ انھوں نے لکھا تھا ’’کیا اٹل برج شاندار نظر نہیں آتا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے اس پل کا نام سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھا ہے۔ پرکشش ڈیزائن اور ایل ای ڈی لائٹنگ والا یہ پل 300 میٹر لمبا اور 14 میٹر چوڑا ہے اور ریورفرنٹ کے مغربی سرے پر پھولوں کے باغیچے اور مشرق پر آنے والے آرٹ اینڈ کلچر سنٹر کو جوڑتا ہے۔


بہرحال، اس پل کا افتتاح کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ’’اٹل برج سابرمتی ندی کو دو کناروں کو ہی آپس میں نہیں جوڑ رہا بلکہ یہ ڈیزائن اور اینوویشن میں بھی حیرت انگیز ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’اس کے ڈیزائن میں گجرات کے مشہور پتنگ مہوتسو کا بھی دھیان رکھا گیا ہے۔ سابرمتی کا یہ کنارہ آج خوشحال ہو گیا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں ’’تاریخ گواہ ہے کہ کھادی کا ایک دھاگہ آزادی کی تحریک کی طاقت بن گیا، اس نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ دیا۔ کھادی کا وہی دھاگہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے کا، خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔‘‘

آئیے ڈالتے ہیں اٹل برج سے متعلق کچھ اہم باتوں پر:

  • پیدل مسافروں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر یہ ’اٹل برج‘ایلس برج اور سردار برج کے درمیان بنایا گیا ہے۔

  • 2600 میٹرک ٹن اسٹیل پائپ کا استعمال کر کے پل کی تعمیر کی گئی ہے۔

  • پرکشش ڈیزائن اور ایل ای ڈی لائٹنگ والا یہ پل تقریباً 300 میٹر لمبا اور درمیان میں 14 میٹر چوڑا ہے۔

  • پل کی چھت رنگین کپڑے سے بنی ہے اور ریلنگ شیشے اور اسٹین لیس اسٹیل سے بنائی گئی ہے۔

  • ایف او بی ندی کے مغربی سرے پر پھولوں کے باغے اور مشرقی سرے پر آنے والے آرٹ اینڈ کلچر سنٹر کو جوڑتا ہے۔

  • پیدل چلنے والوں کے علاوہ سائیکل چلانے والے بھی ٹریفک سے بچتے ہوئے ندی پار کرنے کے لیے اس پل کا استعمال کر سکتے ہیں۔

  • پل کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ لوگ اسے نچلے اور اوپری دونوں راستوں سے یا ریورفرنٹ سے سیرگاہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • یہ لوگوں کو تالاب کے درمیان سے ریورفرنٹ دیکھنے کی اجازت دے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔