وزیر اعظم مودی کو فرانس کی ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ کا ٹکٹ رافیل سودے کی وجہ سے حاصل ہوا: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر نے پی ایم مودی کے دورہ فرانس کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رافیل ڈیل کی وجہ سے پی ایم مودی کو فرانس کے قومی دن ‘بیسٹل ڈے‘ پر مہمان خصوصی بنایا گیا

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی تصویر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے منی پور تشدد کے حوالے سے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث پر وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر نے پی ایم مودی کے دورہ فرانس کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رافیل ڈیل کی وجہ سے پی ایم مودی کو فرانس کے قومی دن ‘بیسٹل ڈے‘ پر مہمان خصوصی بنایا گیا۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا اور لکھا ’’منی پور جل رہا ہے۔ یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہندوستان کے اندرونی معاملے پر بحث ہو رہی ہے لیکن وزیر اعظم خاموش ہیں اور ایک لفظ نہیں بولتے۔ اسی دوران رافیل نے انہیں بیسٹل ڈے کا ٹکٹ دلا دیا ہے۔‘‘


خیال رہے کہ ہفتہ کو ہی حکومت ہند نے ہندوستانی بحریہ کے لیے فرانس سے 26 نیول رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کے فیصلے کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ اس کے تحت ہندوستانی بحریہ کو فرانس کی ڈسالٹ ایوی ایشن سے 26 نئے جدید رافیل لڑاکا طیارے ملیں گے، جنہیں بحریہ کی ضروریات کے مطابق خصوصی طور پر ڈیزائن کیا جائے گا۔ ہندوستان میں ان لڑاکا طیاروں کی کامیاب آزمائش کے بعد حکومت نے ان طیاروں کی خریداری کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حزب اختلاف کی اہم جماعت کانگریس کا الزام ہے کہ اس سودے میں بدعنوانی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی ہندوستانی وزیر اعظم نے فرانس کی بیسٹل ڈے پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ہے۔ اس سے قبل 2009 میں اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی بیسٹل ڈے پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی مسلح افواج نے بھی پریڈ میں حصہ لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔