پی ایم مودی نے ممبئی آتشزدگی کے متاثرین کے لیے امداد کا کیا اعلان

سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم دفتر نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ممبئی کے تاردیو میں عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ سے بہت دکھ ہوا ہے۔‘‘

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں تاردیو میں واقع ایک عمارت میں آگ لگنے سے مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو وزیراعلی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے دو۔دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ٹوئٹ کیا کہ "ممبئی کے تاردیو میں عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ سے بہت دکھ ہوا ہے۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔"

پی ایم او نے بتایا کہ "ممبئی کے تاردیو میں عمارت میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو وزیراعظم راحت فنڈ کی طرف سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم ہر ایک کو دی جائے گی۔ زخمیوں کو فی کس 50,000 روپے دیئے جائیں گے۔ ہفتہ کو ممبئی میں 20 منزلہ رہائشی عمارت کی 18ویں منزل پر لگنے والی زبردست آگ میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ وسطی ممبئی کے تاردیو میں نانا چوک کے قریب کملا رہائشی عمارت میں پیش آیا۔ حادثے میں 17 افراد بری طرح جھلس گئے، جنہیں بھاٹیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جھلسے ہوئے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ 19 رہائشیوں کو بچا لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔