دہلی میں جھما جھم بارش کے بعد موسم خوشگوار

بارش کی وجہ سے ایک طرف جہاں لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے وہیں دوسری طرف ایئر کولٹی انڈیکس میں بھی بہتری درج کی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں گزشتہ شب ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 10.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے ایک طرف جہاں لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے وہیں دوسری طرف ایئر کولٹی انڈیکس میں بھی بہتری درج کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں بادل چھائے رہنے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔ دن میں موسم خوشگوار رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے ارد گرد رہنے کا امکان ہے۔


مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق شہر میں ہوا کا معیار درمیانے درجے کا رہا اور صبح دس بجے ہوا کے معیار انڈیکس 109 درج کیا گیا۔ دریں اثنا، بارش کے بعد پانی بھر جانے سے آر اے کالونی میں ٹریفک متاثر ہوا۔ پیر کو کم از کم درجہ حرارت 20.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

بارش کے بعد درجہ حرارت 27-31 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ادھر پنجاب اور ہریانہ میں جیسے شمالی صوبوں میں بھی ہلکی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Jun 2019, 7:10 PM