سرکاری اعزاز کے ساتھ بابو لال گور کی آخری رسومات ادا

بابو لال گور کا یہاں مقامی سبھاش نگر وشرام گھاٹ پر بارش کے بیچ آخری رسومات ادا کی گئیں اور ان کے بیٹے نے انہیں مکھ اگنی دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر بابو لال گور کی آج دارالحکومت بھوپال میں آخری رسوما ت ادا کردی گئیں۔ بابو لال گور کا یہاں مقامی سبھاش نگر وشرام گھاٹ پر بارش کے بیچ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ان کے بیٹے نے انہیں مکھ اگنی دی۔

گورنر لال جی ٹنڈن نے وشرام گھاٹ پہنچ کر آ نجہانی بابو لال گور کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر راکیش سنگھ، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، پارٹی کے ریاستی انچارج ونے سہستربودھے،اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر گوپال بھارگو، پارٹی نائب صدر پربھات جھا، سابق وزیر نروتم مشرا اور اوما شنکر گپتا سمیت پارٹی کے بہت سے اعلی لیڈر وہاں موجود تھے۔


اس سے پہلے آنجہانی گور کے جسدخاکی کو آخری دیدار کے لئے پارٹی کی ریاستی یونٹ کے دفتر میں رکھا گیا۔ وہاں بہت سے پارٹی کارکنوں اور آنجہانی گور کے اسمبلی حلقہ کے مقامی گووندپورا کے باشندوں نے اپنے لیڈر کو نم آنکھوں کے ساتھ الوداع کہا۔ آنجہانی لیڈر کے جسدخاکی کو پھر پارٹی دفتر سے وشرام گھاٹ لایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔