حیدرآباد: گاندھی اسپتال میں پیر سے پلازمہ تھراپی کے ذریعہ ہوگا علاج

مرکزی حکومت نے اس اسپتال کو پلازمہ تھراپی کے ذریعہ علاج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب 15 افراد اب تک پلازمہ کے عطیہ کے لئے آگے آئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے سب سے بڑے سرکاری گاندھی اسپتال جہاں پر کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کیا جا رہا ہے، میں پیر سے پلازمہ تھراپی کے ذریعہ علاج پر عمل کیا جائے گا۔ دو دن پہلے مرکزی حکومت نے اس اسپتال کو پلازمہ تھراپی کے ذریعہ علاج کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت دی تھی۔ کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب 15 افراد اب تک پلازمہ کے عطیہ کے لئے آگے آئے ہیں۔ ان تمام پلازمہ عطیہ دہندگان کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے جو اس وبا سے رو بہ صحت ہوئے ہیں۔

ان تمام عطیہ دہنگان سے پیر کے دن ڈاکٹرس خون حاصل کریں گے۔ قبل ازیں گاندھی اسپتال کے ڈاکٹرس نے دعوی کیا تھا کہ پلازمہ کا عطیہ دینے کے لئے 200 روبہ صحت افراد تیار ہیں۔ ہر ایک روبہ صحت فرد سے 400 ایم ایل خون حاصل کیا جائے گا جس سے پلازمہ کو علیحدہ کیا جائے گا۔ اس عمل کے لئے تقریباً دو گھنٹے درکار ہوں گے۔


آئی سی ایم آر کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق گاندھی اسپتال میں جو مریض زیرعلاج ہیں، ان میں پانچ مریضوں کو پلازمہ چڑھایا جائے گا تاکہ وہ اس مرض سے روبہ صحت ہوسکیں۔ روبہ صحت افراد سے لئے گئے خون کے نمونے کو مریضوں کے خون کے نمونوں سے ملایا جائے گا۔ دونوں کے خون کے گروپس ملنے پر ہی اس عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔