جمنا ندی پر کروز چلانے کا منصوبہ، ندی کے 6 کلومیٹر حصے کو کیا جا رہا ہے تیار

ڈی ٹی ٹی ڈی سی کروز سروس کے لیے آپریٹر کی تقرری ہوگی۔ کل 7 سے 8 کلومیٹر کا سفر ہوگا۔ آپریٹر سبھی مسافروں، عملہ کی حفاظت کو یقینی کریں گے۔ ڈی ٹی ٹی ڈی سی نے منصوبہ کے لیے ٹنڈر جاری کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کروزشپ/تصویرسوشل میڈیا</p></div>

کروزشپ/تصویرسوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

دہلی حکومت سیاحت کو مد نظر رکھتے ہوئے جمنا میں کروز سروس کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ افسروں نے یہ اطلاع دی۔ اس منصوبہ کے تحت وزیر آباد بیراج، سونیا وِہار سے جگت پور شنی مندر تک جمنا کے 6 کلومیٹر حصے کو ڈیولپ کیا جا رہا ہے۔ اس میں سیاحوں کے لیے کروز سروس کا انتظام ہوگا۔

دہلی ٹورزم اینڈ ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ڈی ٹی ٹی ڈی سی) نے اس کے لیے آر ایف کیو (ٹنڈر) جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت دو سولر یا الیکٹرک بیٹری کروز چلانے والے آپریٹر کی تقرری ہوگی، جہاں اس کو چلایا جائے گا۔ ڈی ٹی ٹی ڈی سی کروز سروس کے لیے آپریٹر کی تقرری ہوگی۔ کل 7 سے 8 کلومیٹر کا سفر ہوگا۔ آپریٹر سبھی مسافروں، عملہ کی حفاظت کو یقینی کریں گے۔

مجوزہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ یہ ندی کروز سیاحت کو بڑھاوا دے گی کیونکہ یہ اِن لینڈ واٹرویز اتھاریٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی)، دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ڈی ڈی اے)، دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی)، ڈی ٹی ٹی ڈی سی اور آبپاشی اور سیلاب کنٹرول محکمہ کی مربوط کوششوں کے ساتھ ایک ماحولیات-دوست اور پائیدار واٹر ٹرانسپورٹ منصوبہ ہوگا۔

اس منصوبہ کو دہلی جل بورڈ کے تعاون سے آئی ڈبلیو اے آئی اور ڈی ڈی اے کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔ آبپاشی اور سیلاب کنٹرول محکمہ کروز کے لیے چارجنگ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ فلوٹنگ جے ٹی اور نیوی گیشنل امدادی کنارے کی سہولت فراہم کرے گا۔


آپریٹر شروع میں اس سروس کے لیے دو الیکٹرک-سولر ہائی بریڈ کروز فراہم کرے گا۔ کروز میں 20 سے 30 مسافروں کے بیٹھنے کی صلاحیت ہوگی۔ یہ کروز 5 سے 7 ناٹیکل مائیل (10 سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار) چلیں گے۔ کروز میں اِن بورڈ بایو ٹوائلٹ، اناؤنسمنٹ سسٹم، سیکوریٹی جیکٹ کی سہولت ہوگی۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اے سی والے کروز لیز یا ملکیت والی ہوں گی اور دو سال سے کم پرانی نہیں ہوگی۔ کروز کے ذریعہ کم سے کم 4 ٹرپ ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔