فضائیہ کا ’مگ-21‘ طیارہ بیکانیر میں حادثہ کا شکار، دونوں پائلٹ محفوظ

بیکانیر سے تقریباً 12 کلومیٹر دور شوبھاسر کی ڈھانی کے نزدیک ہندوستانی فضائیہ کا مگ-21 طیارہ کریش ہو گیا۔ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: فضائیہ کا ایک مگ-21 بائسن جنگی طیارہ آج راجستھان میں بیکانیر کے نزدیک نال میں حادثہ کا شکار ہوگیا لیکن قسمت سے پائلٹ وقت رہتے پیراشوٹ کی مدد سے بحفاظت بچ کرنکلنے میں کامیاب رہا۔

فضائیہ کے ترجمان کے مطابق مگ-21 جنگی طیارہ نے جمعہ کی دوپہر کو نال اےئرفورس فوجی اڈے سے معمول کے مشن کی پرواز پر تھا لیکن یہ کچھ دیر بعد ہی حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ طیارہ میں گڑبڑی کا پتہ چلتے ہی پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا دی۔ ترجمان نے بتایا کہ پائلٹ محفوظ ہے۔ حادثہ کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔ حادثہ کی جانچ کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ فضائیہ کا طیارہ دھونئے کے ساتھ نیچے گر رہا تھا اور اس میں سے دو پائلٹوں کو پیراشوٹ کی مدد سے نیچے اترتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان نے گزشتہ 27 فروری کو ہندستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے آئے پاکستان کے ایف-16 جنگی طیارے کو مگ۔21 سے ہی مار گرایا تھا۔

فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی خبر میں پتہ چلا ہے کہ جمعہ کو نال کے نزدیک غالباََ َ مگ۔21کے ایک پرندے سے ٹکرانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

کبھی فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی رہے مگ - 21 طیارے اب کافی پرانے ہوگئے ہیں اور انہیں آہستہ آہستہ جنگی طیاروں کے بیڑے سے باہر کیا جارہا ہے۔ کچھ ۔طیاروں کو ضرورت کے مطابق جدید بھی بنایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔