کورونا: 10 گھنٹے ڈیوٹی کے بعد ڈاکٹر نے اتارے دستانے، ہاتھوں میں پڑ گئیں جھریاں

کورونا کے بڑھتے اثرات کے درمیان ڈاکٹر جان جوکھم میں ڈال کر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ اس دوران کئی ایسی تصویریں سامنے آئی ہیں جنھیں دیکھ کر لوگ ڈاکٹروں کو سلام پیش کیے بغیر نہیں رہ پاتے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے اثرات کے درمیان سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا 'کورونا واریرس' کو کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کا ثبوت ایک ڈاکٹر کے وائرل ہو رہے ہاتھ کی تصویر ہے۔ دراصل 10 گھنٹے کی مشقت بھری ڈیوٹی کے بعد جب ایک ڈاکٹر نے اپنے سیکورٹی ایکوئپمنٹ یعنی حفاظتی سامانوں اور دستانوں کو ہاتھوں سے ہٹایا تو ہاتھوں میں جھریاں صاف نظر آنے لگیں۔ تصویر وائرل ہونے کے بعد لوگ ڈاکٹر کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں اور انھیں سلام پیش کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔

کچھ نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق سول سروس کے سینئر افسر اونیش شرن نے ایک ڈاکٹر کے ہاتھ کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ 10 گھنٹے کی شفٹ کے بعد جب انھوں نے اپنے ہاتھ سے دستانے ہٹائے تو ہاتھوں پر جھریاں ظاہر ہو چکی تھیں۔ انھوں نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "یہ ایک ڈاکٹر کا ہاتھ ہے۔ 10 گھنٹے کی ڈیوٹی اور انفیکشن سے بچاؤ کے لیے پہنے گئے دستانے اور سوٹ ہٹانے کے بعد کیسا نظر آ رہا ہے۔"


اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس انفیکشن کے خلاف جنگ لڑ رہے متعدد طبی و صحت اہلکاروں نے اپنی مشکل بھری ذمہ داری نبھاتے ہوئے تصویریں شیئر کی ہیں۔ کئی کورونا واریرس نے اپنے مسائل لوگوں کے سامنے پیش کیے ہیں اور بتایا ہے کہ انھیں کس طرح مشکل ماحول میں اور جان جوکھم میں ڈال کر کام کرنا پڑ رہا ہے۔ ابھشیک نام کے ایک یوزر نے ٹوئٹر پر اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میرا ہاتھ دیکھیے، 6.30 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد کیسا دکھائی دے رہا ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔