تصویری جھلکیاں: دہلی میں پہلی بارش کے بعد ہی سڑکوں کا برا حال، ہر طرف پانی ہی پانی

راجدھانی دہلی کے لوگوں کو پہلی بارش کے بعد گرمی سے تو راحت مل گئی لیکن آبی جماؤ اور ٹریفک جام نے معمولات زندگی درہم برہم کر دئے

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے لوگوں کو پہلی بارش کے بعد گرمی سے تو راحت مل گئی لیکن آبی جماؤ اور ٹریفک جام نے معمولات زندگی درہم برہم کر دئے۔ دریں اثنا، دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ایئرپورٹ کے ٹی-1 کی چھت گرنے سے المناک حادثہ بھی پیش آیا اور ایک شخص کی موت ہو گئی۔

تصویری جھلکیاں: دہلی میں پہلی بارش کے بعد ہی سڑکوں کا برا حال، ہر طرف پانی ہی پانی

بھاری بارش کے بعد راجدھانی کی سڑکوں پر ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا اور آنے جانے والوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

تصویری جھلکیاں: دہلی میں پہلی بارش کے بعد ہی سڑکوں کا برا حال، ہر طرف پانی ہی پانی

انڈر پاسز کا اور بھی برا حال تھا اور ان سے گزرنے والی سڑکوں نے تو تالاب اور ندیوں کا روپ اختیار کر لیا۔

تصویری جھلکیاں: دہلی میں پہلی بارش کے بعد ہی سڑکوں کا برا حال، ہر طرف پانی ہی پانی

بھاری بارش کی وجہ سے ایک جانب جہاں بڑی گاڑیوں کو ٹریفک جام کا مسئلہ درپیش رہا تو سائیکل اور موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کو چند میٹر طے کرنا بھی محال ہو گیا۔

تصویری جھلکیاں: دہلی میں پہلی بارش کے بعد ہی سڑکوں کا برا حال، ہر طرف پانی ہی پانی

کئی مقامات پر پانی بھر جانے کی وجہ سے ان کو پہچان پانا بھی مشکل ہو گیا۔ ریلوے اوور برج پر ٹرین گزرنے کے منظر کو قید کیا گیا تو تصویر رنگا رنگ ہو گئی۔

تصویری جھلکیاں: دہلی میں پہلی بارش کے بعد ہی سڑکوں کا برا حال، ہر طرف پانی ہی پانی

سب سے زیادہ پریشانی ان مسافروں کو ہوئی جن کی گاڑی بیچ راستہ بند ہو گئی۔ اس طرح کے لوگوں کو پانی سے بھری سڑکوں پر اپنی اسکوٹی یا بائیک کو دھکیل کر [لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

تصویری جھلکیاں: دہلی میں پہلی بارش کے بعد ہی سڑکوں کا برا حال، ہر طرف پانی ہی پانی

جن لوگوں کو دفاتر پہنچنا تھا وہ یا تو دیر سے پہنچے کا پھر انہوں نے گھر سے ہی کام کرنے کا انتخاب کیا۔ اس دوران سڑکوں پر تو ٹریفک جام تھا، میٹرو میں بھی لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہو گئی اور مسافروں کو ایک دوسرے سے دھکا مکی کرتے دیکھا گیا۔

تصویری جھلکیاں: دہلی میں پہلی بارش کے بعد ہی سڑکوں کا برا حال، ہر طرف پانی ہی پانی

دریں اثنا، کئی ملازمین، جنہیں میٹنگوں کے لئے دفاتر میں حاضر ہونا تھا انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں حاضری لگائی۔

تصویری جھلکیاں: دہلی میں پہلی بارش کے بعد ہی سڑکوں کا برا حال، ہر طرف پانی ہی پانی

ٹریفک جام کے دوران پولیس اہلکاروں پر دباؤ آ جاتا ہے، چنانچہ ٹریفک پولیس اہلکار جام کھلوانے کے لئے جدوجہد کرتے نظر آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔