آج دہلی کے 400 پٹرول اور سی این جی پمپ بند رہیں گے

دہلی حکومت سے ناراض دہلی کے 400 پیٹرول پمپ آج بند رہیں گے جس کی وجہ سے دہلی میں آج زبردست پریشانی ہو سکتی ہے ۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہلی حکومت کے پیٹرول ، ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) گھٹانے سے انکار کرنے کے خلاف آج دہلی کےآج 400 پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے دہلی پیٹرول ڈیلرس ایسوسیشن (ڈی پی ڈی اے) کے ذمہ دار نے بتایا کہ یہ ہڑتال آج (22اکتوبر) صبح 6 بجے سے شروع ہو کر کل یعنی 23 اکتوبر صبح 5 بجے تک چلے گی اور اس دوران کسی بھی پیٹرول پمپ سے پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی نہیں ملیں گے ۔

ڈی پی ڈی اے کے صدر نشچل سنگھانیہ نے کہا ’’مرکز نے 4 ستمبر کو پیٹرول اور ڈیزل پر 2.50 روپے فی لیٹر ٹیکس میں کٹوتی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دہلی کی پڑوسی ریاستوں نے اس کٹوتی کو لاگو کر دیا تھا اور اتنی ہی کٹوتی ریاست کے حصہ میں سے بھی دی گئی تھی جو کل ملاکر 5 روپے ہو گئی تھی لیکن دہلی حکومت نے اپنے حصہ کی کٹوتی نہیں کی تھی جس کی وجہ سے صارفین کو دہلی میں پیٹرول مہنگا مل رہا ہے ساتھ میں پیٹرول پمپ مالکان کی پریشانی بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ اب زیادہ تر لوگ پڑوسی ریاست ہریانہ اور اتر پردیش سے پیٹرول اور ڈیزل لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی بکری کم ہو گئی ہے‘‘۔

اس ہڑتال کے بعد دہلی میں ٓاج زبردست پریشانی ہونے والی ہے اور صبح سے ہی اسکوٹر والوں نے زیادہ چارج کرنا شروع کر دیا ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Oct 2018, 8:12 AM