ممبئی میں پٹرول سنچری کے نزدیک! تیل قیمتوں میں لگاتار چھٹے روز اضافہ

چنئی میں اس کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک لیٹر پٹرول 90.96 روپے میں فروخت ہوا۔ ممبئی میں پہلی بار پیٹرول 95 روپے اور کولکاتہ میں پہلی بار 90 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: اتوار کے روز مسلسل چھٹے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ تاریخی لحاظ سے اعلی سطح پر ہیں۔

گھریلو بازار کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 29 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 88.73 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں پٹرول 28 پیسے اضافے سے 95.21 روپے جبکہ کولکاتہ میں یہ 28 پیسے اضافے سے 90.01 روپے فی لیٹر ہوگیا۔


چنئی میں اس کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک لیٹر پٹرول 90.96 روپے میں فروخت ہوا۔ ممبئی میں پہلی بار پیٹرول 95 روپے اور کولکاتہ میں پہلی بار 90 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 32 پیسے اضافے کے ساتھ 79.06 روپے فی لیٹر ہوگئی، جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔

اس کی قیمت ممبئی میں 34 پیسے اضافے سے 86.04 روپے، چنئی میں 30 پیسےاضافے سے 84.16 روپے اور کولکاتہ میں 32 پیسے کے اضافے سے 82.65 روپے فی لیٹر ہوگئی۔


شہر پٹرول ڈیزل

دہلی ------ 88.73 ------ 79.06

ممبئی ------- 95.21 ------ 86.04

چنئی ------ 90.96 ------ 84.16

کولکتہ --- 90.01 ------ 82.65

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔