تیرہویں دن بھی پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 101.19 روپیے فی لیٹر پر اور ڈیزل 88.62 روپیے فی لیٹر پر ہے۔

پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: عالمی بازار میں ایک ہفتے میں تیل کی قیمتوں کے آسمان چھونے کے درمیان ہفتے کے روز دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 13 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ گزشتہ پانچ ستمبر کو ان دونوں کی قیمتوں میں 15-15 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ دہلی میں آج انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.19 روپیے فی لیٹر پر اور ڈیزل 88.62 روپیے فی لیٹر پر تھا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 101.19 روپیے فی لیٹر پر اور ڈیزل 88.62 روپیے فی لیٹر پر ہے۔ امریکہ میں خام تیل کی کھپت بڑھنے کے مد نظر ایک ہفتے میں تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی ہے۔ کل برینٹ کروڈ بڑھ کر 75.34 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 71.97 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔


پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ کی جاتی ہیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:

شہر ..........................پٹرول (روپیے/لیٹر) ...........................ڈیزل روپیے/لیٹر

دہلی.........................101.34...................................88.77

ممبئی........................107.26...................................96.19

چنئی........................98.96....................................93.26

کولکاتا......................101.62...................................91.71

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔