آئی پی ایل کے دوسرے ہاف میں آپ جو کریں گے وہی معنی رکھتا ہے: شمسی

تبریز شمسی کا خیال ہے کہ ان کے پاس ابھی بھی آئی پی ایل کا خطاب جیتنے کا پورا موقع ہے۔ فی الحال سری لنکا دورے سے وہ سیدھے یو اے ای پہنچے ہیں اور کوارنٹائن میں ہیں۔

تبریز شمسی، تصویر آئی اے ین ایس
تبریز شمسی، تصویر آئی اے ین ایس
user

یو این آئی

دبئی: حالیہ دنوں میں کچھ غیر معمولی پرفارمنس نے جنوبی افریقہ کے لیفٹ آرم چائنامین گیندباز تبریز شمسی کو ٹی- 20 کرکٹ کی دنیا میں ایک الگ مقام دیا ہے۔ تبریز کو حال ہی میں راجستھان رائلز نے آئی پی ایل 2021 کے بقیہ سیزن میں شامل کیا ہے۔ تبریز شمسی کا خیال ہے کہ ان کے پاس ابھی بھی آئی پی ایل کا خطاب جیتنے کا پورا موقع ہے۔ فی الحال سری لنکا دورے سے وہ سیدھے یو اے ای پہنچے ہیں اور کوارنٹائن میں ہیں۔

شمسی نے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ٹیم پہلے یا پانچویں نمبر پر ہے، کیونکہ ٹورنامنٹ کے صرف آدھے راؤنڈ گزرے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم اب اچھی پوزیشن میں ہیں اور ہمارے پاس کھیلنے کے لئے آدھا ٹورنامنت ہے اس لئے یہ اس پر منحصر کرتا ہے کہ ہم باقی میچ کیسے کھیلتے ہیں۔ کیمپ میں سبھی کھلاڑی جوش میں نظر آرہے ہیں اس لئے مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہم چیمپئن شپ کیوں نہیں جیت سکتے۔


راجستھان رائلز کی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد شمسی نے مزید کہا کہ "میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ جس ٹیم کے تمام کھلاڑی خوش ہیں، وہ ٹیم ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ میں اپنی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو خوش رکھنا چاہتا ہوں اور یہاں بھی میں یہی کر رہا ہوں۔ ‘‘ 31 سالہ شمسی اس سے قبل 2016 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلے تھے اور اب یہ آئی پی ایل میں ان کا دوسرا سیزن ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */