اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے ساتھ ہیو لوگوں کو دھچکا برداشت کرنا پڑے گا، دہلی سمیت ملک کے اہم شہروں میں پٹرول ڈیزل کی قیمت 14 سے 17 پیسے تک بڑھ گئی ہے

پٹرول اور ڈیزل/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل/ تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مغربی بنگال سمیت ملک کی پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان کئے جانے کے ساتھ ہی پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دہلی میں پٹرول کے داموں میں 15 پیسے جبکہ ڈیزل کے داموں میں 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 27 فروری کو پٹرول 24 پیسے اور ڈیزل 17 پیسے مہنگا ہوا تھا۔ تازہ اضافہ کے بعد منگل کے روز راجدھانی دہلی میں پٹرول کے دام بڑھ کر 90.55 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 80.91 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئے۔

گزشتہ مارچ سے ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی ہلچل تھی، جس کے سبب تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم اسے قبل ایک عرصہ تک روزانہ تیل قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے سبب قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی۔ المناک بات یہ ہے کہ ایک دو ریاستوں کو چھوڑ کر مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے عوام کو پڑ رہی اس مار میں راحت دیتے ہوئے تیل پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں کوئی کمی نہیں کی۔


سرکاری تیل کمپنیوں نے آخری مرتبہ 27 فروری 2021 کو ڈیزل کے داموں میں 17 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد دو مہینے سے زیادہ مدت تک تیل کے دام مستحکم رہے۔ تاہم گزشتہ مارچ اپریل کے دوران ڈیزل کے داموں میں وقفہ وقفتہ پر چار مرتبہ کٹوتی کی گئی۔

یکم جنوری سے لے کر آج تک پٹرول کی قیمتوں میں 6.69 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اس سال کی شروعات میں یکم جنوری کو پٹرول 83.71 روپے فی لیٹر کی قیمت پر جبکہ یکم فروری کو 86.30 روپے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔