پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

اتر پردیش حکومت کی طرف سے ویٹ میں کمی کی وجہ سے دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 5.91 روپے سستا ہو کر 95.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 پیسے سستا ہو کر 87.01 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں کل تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی۔ جس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں لگاتار دوسرے دن بھی مستحکم رہیں۔ دیوالی کے موقع پر مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی، جس سے ملک میں اس کی قیمتیں کم ہوگئیں۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں ایندھنوں پر ویٹ کم کر دیا جس کی وجہ سے متعلقہ ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید نیچے آگئی ہیں۔

تاہم، 14 غیر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ویٹ کو کم نہیں کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت کی جانب سے ویٹ میں کمی نہ کرنے کی وجہ سے دہلی میں اس کی قیمت کل کی سطح پر مستحکم ہے۔ دہلی میں کل پٹرول 6.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11.75 روپے سستا ہوا ہے۔ اس کمی کے بعد راجدھانی میں پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔ اتر پردیش حکومت کی طرف سے ویٹ میں کمی کی وجہ سے دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 5.91 روپے سستا ہو کر 95.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 پیسے سستا ہو کر 87.01 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔


اب تک بھوپال میں پٹرول اور ڈیزل سب سے مہنگا بک رہا تھا لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے ویٹ میں تخفیف کے بعد مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 107.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.87 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 109.98 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر سب سے مہنگا ہوگیا ہے۔ پٹنہ میں پٹرول 105.92 روپے اور ڈیزل 91.09 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 100.58 روپے اور ڈیزل 85.01 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ کولکتہ میں پٹرول 104.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں 90 روپے کے قریب ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ویک اینڈ پر خام تیل جمعہ کو اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ جمعہ کو برینٹ کروڈ تقریباً ایک فیصد اضافے کے ساتھ 82.74 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.29 فیصد اضافے کے ساتھ 81.17 ڈالر فی بیرل پر تھا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔


شہر کا نام—— پٹرول (روپے/لیٹر)—— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی -——————103.97-————— 86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ —————104.67———————89.79

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */