پانچ ریاستوں میں الیکشن کی وجہ سے پٹرول، ڈیزل کے داموں میں راحت

تیل پیدا کرنے والے ممالک نے یومیہ کی بنیاد پر 6.5 لاکھ بیرل خام تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد بیرون ملک کی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیوں میں تیزی رہی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بیرون ملک خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پیر کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 16 ویں روز مستحکم رہیں۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک نے یومیہ کی بنیاد پر 6.5 لاکھ بیرل خام تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد بیرون ملک کی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیوں میں تیزی رہی۔ آج سنگاپور میں لندن برینٹ اضافہ کے ساتھ 69.40 فی بیرل ہوگیا۔

دارالحکومت دہلی میں فی الحال پٹرول کی قیمت 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ خیال رہے 27 فروری کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اوران دونوں کی کم و بیش قیمتیں ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے کی وجہ سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔