کورونا بحران میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں لگی آگ، آج پھر بڑھی قیمتیں

دہلی میں آج پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 29 پیسے بڑھ کر 92.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 34 پیسے بڑھ کر 82.95 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہیں۔

پٹرول پمپ، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول پمپ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان اس وقت کورونا کی دوسری لہر سے نبرد آزما ہے۔ اس ملک کی عوام پر لگاتار دوہری مار پڑ رہی ہے۔ آج ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں آج 14 مئی کو پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 29 پیسے بڑھ کر 92.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 34 پیسے بڑھ کر 82.95 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔ ممبئی میں بھی پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوئی ہے۔ وہاں پٹرول 29 پیسے مہنگا ہو کر 98.65 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 36 پیسے مہنگا ہو کر 90.11 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔

کولکاتا میں بھی آج پٹرول و ڈیزل میں مہنگائی درج کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت 28 پیسے بڑھ کر 92.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 34 پیسے بڑھ کر 85.79 روپے فی لیٹر پہنچ گئی۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ قیمت 94.09 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت 32 پیسے بڑھ کر 87.81 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔


اسی طرح بنگلورو میں بھی پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ پٹرول –ی قیمت 30 پیسے بڑھ کر 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 37 پیسے بڑھ کر 87.94 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے بھوپال میں پٹرول 100.38 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.31 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح راجستھان کے شری گنگا نگر میں پٹرول کی قیمت 103.27 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 95.70 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔