پٹرول-ڈیزل پوری طرح بے قابو، لگاتار 17ویں دن قیمتوں میں اضافہ

دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 20 پیسے اضافے کے ساتھ 79.76 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 28 اکتوبر2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں منگل کے روز لگاتار 17 ویں روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ کر تقریباً 80 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 20 پیسے اضافے کے ساتھ 79.76 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 28 اکتوبر2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت 55 پیسے اضافے کے ساتھ 79.40 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر آگیا۔ پٹرول کے مقابلے ڈیزل کی قیمت میں تیزاضافے کی وجہ سے دونوں کی قیمتوں میں فرق صرف 36 پیسے کا رہ گیا ہے۔

7 جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان 17 دنوں میں دہلی میں پٹرول 8.50 روپے یعنی 11.93 فیصد اورڈیزل 10.01 روپے یعنی 14.43 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔ کولکاتا ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 18-18 پیسے اضافے سے 81.45 روپے ، 86.54 روپے اور 83.05 روپے فی لیٹرہوگئی۔ کولکاتا میں ڈیزل 49 پیسے اضافے سے 74.63 روپے ، ممبئی میں 52 پیسے اضافے سے 77.76 روپے اور چنئی میں 48 پیسے اضافے سے 76.78 روپے فی لیٹر ہوچکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔