یمراج ملزمین کو سزا پوری کرنے کے لئے واپس دنیا میں لائیں، عدالت سے عزیزوں کی اپیل

ملزمین کا انتقال ہو چکا ہے پھر بھی عدالت نے ان کی سزا برقرار رکھی ہے اس پر ملزمین کے رشتہ داروں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ یمراج سے کہیں کہ وہ ملزمین کو سزا پوری کرنے کے لئے واپس دنیا میں بھیجیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کولکاتا سے ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ کولکتہ ہائی کورٹ میں ایک معاملہ کی سنوائی کے دوران ملزمین کے عزیزوں نے ہائی کورٹ سے مانگ کی ہے کہ عدالت یمراج سے کہیں کہ ملزمین کی سزا پوری کرنے کے لئے انہیں دنیا میں واپس بھیجیں۔ واضح رہے اس معاملہ میں دونوں ملزمین کا انتقال ہو چکا ہے لیکن عدالت نے ان کی سزا برقرار رکھی ہے۔

ہائی کورٹ میں ملزمین کے عزیزوں نے کہا ’’مرتیو کے دیوتا یمراج کو حکم دیا جائے کہ وہ ان دونوں ملزمین کو دنیا میں واپس بھیجیں تاکہ وہ اپنی سزا پوری کر سکیں۔‘‘ اتنا ہی نہیں عزیزوں نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اگر یمراج حکم نہ مانیں تو ان کے خلاف حکم عدولی کی کارروائی کی جائے۔


درخواست گزاروں نے جسٹس ٹی بی این رادھا کرشن سے درخواست کی ہے کہ عدالت 16جون 2016 کے حکم کو واپس لے لے۔ جون 2016 کے حکم میں عدالت نے 1984 میں ہوئے ایک قتل کے معاملہ میں سمر اور پردیپ چودھری کو علی پور عدالت کی جانب سے سنائی گئی پانچ سال کی سزا کو برقرار رکھا تھا جبکہ ملزم پردیپ کا انتقال 1993 میں ہو چکا تھا اور سمر کا انتقال 2016 میں ہو چکا ہے۔

عرضی گزار سمر کے بیٹے اشوک اور پردیپ کی اہلیہ رینو نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا 16 جون 2016 والا حکم یمراج کو بھیجیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ عدالت یمراج کو حکم دیں کہ وہ ملزمین کو واپس دنیا میں لائیں تاکہ وہ نچلی عدالت کے سامنے خود کو سرینڈر کر سکیں اور سنائی گئی سزا پوری کر سکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Oct 2019, 11:47 AM