کٹھوعہ معاملہ: ملزمان کی سی بی آئی جانچ کی نئی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

جسٹس اُدے امیش للت اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بینچ نے ملزم پرویش کمار کی عرضداشت کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولس کی جانچ میں کوئی کمی تھی تو اس کو نچلی عدالت میں اُٹھایا جانا چاہیے تھا۔

سپریم کورٹ کی فائل تصویر 
سپریم کورٹ کی فائل تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کٹھوعہ عصمت دری اور قتل معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کروانے کے متعلق ایک ملزم کی نئی عرضداشت خارج کردی۔

جسٹس اُدے امیش للت اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بینچ نے ملزم پرویش کمار کی عرضداشت کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولس کی جانچ میں کوئی کمی تھی تو اس کو نچلی عدالت میں اُٹھایا جانا چاہیے تھا۔

عدالت نے معاملے کی آزاد ایجنسی سے جانچ کروانے کے متعلق دو دیگر ملزموں کی ایک عرضداشت بھی ٹھکرا دی۔ عرضی گزاروں کی دلیل تھی کہ معاملے کی پہلے جا نچ مبینہ طور پربدنیتی پر مبنی تھی۔ بنچ نے دونوں عرضدا شت خارج کرتے ہوئے عرضی گزاروں سے کہا کہ وہ معاملے کی سماعت کے دوران نچلی عدالت میں اپنی بات اُٹھا سکتے ہیں۔

وضح رہے کہ آٹھ سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے کی سماعت پنجاب ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے ضلع اور سیشن جج تیجندر سنگھ نے گزشتہ 8 جون کو اس معاملے میں سات ملزموں کے خلاف عصمت دری اور قتل کے الزامات طے کئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Oct 2018, 10:02 AM