حج کرائے میں کمی کی عرضی سپریم کورٹ میں داخل

امور حج کی نگراں وزارت اقلیتی امور کا کہنا کہ سبسڈی ختم ہوجانے کے باوجود سفر حج سستا ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ حج کرنے والے ہندوستانی حاجیوں کے سفرحج کے کرائے میں کمی اور ہوائی جہاز سے سفر حج کے لئے گلوبل ٹنڈر کے لئے حج سیوا سمیتی نے آج سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر دی ہے جس کی سماعت 9 مارچ کو ہو گی۔

اس عرضی میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ سفر حج کرنے والے ہندوستانی حاجیوں کے ہوائی کرائے میں کمی کے لئے عدالت عظمی سے مداخلت اور ہدایت سے کام لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

عرضی گزار حافظ نوشاد احمد اعظمی نے جو سمیتی کے صدر ہیں سفر حج کے کرائے کو عام کرائے سے تین گنا بتاتے ہوئے استدلال دیا ہے کہ حج سیزن سمیت کسی بھی سیزن میں ہندستان سے سعودی عرب کا عام طور پر 40 سے 45 ہزار روپے کرایہ لیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال ہندوستانی حاجیوں کا پہلا سفر کسی سبسڈی کے بغیر ہو گا۔ امور حج کی نگراں وزارت اقلیتی امور کا کہنا کہ سبسڈی ختم ہوجانے کے باوجود سفر حج سستا ہوا۔ اتفاق نہ کرنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ معینہ حج کرایہ مبینہ طور پر مایوس کن اور سیاسی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔