مسلم خاتون کو لفٹ دینے والے نوجوان پر حملہ کرنے والے دو گرفتار

ملزمین میں سے ایک نے خاتون کے شوہر کو بھی فون کیا اور سوال کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو غیر مسلم کے ساتھ سفر کی اجازت کیوں دی؟

علامتی فائل تصویر یو این آئی
علامتی فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بنگلور میں پولیس نے دو مسلم نوجوانوں کو مبینہ طور پر اس شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جس نے ایک مسلمان عورت کو اپنی موٹر سائیکل پر لفٹ دی تھی۔

ایسٹ بنگلور کے ڈپٹی کمشنر پولیس سری ناتھ جوشی نے بتایا کہ پولیس نے ان دونوں مسلم نوجوانوں کو ایک ویڈیو کا نوٹس لینے کے بعد گرفتار کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انسپکٹر نٹراج کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کی۔ "


انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی رات بنرگٹا روڈ پر ڈیری سرکل کے قریب پیش آیا۔ دونوں گرفتار ملزمان ایک نجی بینک میں کام کرتے ہیں اور ڈیوٹی کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے۔

دوسری جانب ریاست کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے پولیس کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایسے واقعات سے سختی سے نمٹتی ہے۔واضح رہے کہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ، جس میں ایک برقع پہننے والی خاتون موٹر سائیکل پر جا رہی ہے ، جسے دیکھنے کے بعد ملزموں نے موٹرسائیکل کو روکا اور ایک نوجوان نے خاتون سے پوچھا کہ وہ غیر مسلم کے ساتھ سفر کیوں کررہی ہے۔


پھر وہ متاثرہ کو گالیاں دیتے ہوئے دھمکاتے ہیں۔ ان میں سے ایک نے خاتون کے شوہر کو بھی فون کیا اور سوال کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو غیر مسلم کے ساتھ سفر کی اجازت کیوں دی؟ اس دوران دونوں نے موٹر سائیکل پر سوار شخص پر حملہ بھی کیا۔ بعد میں وہ عورت کو موٹر سائکل سے اترنے پر مجبور کرتے ہیں اور ایک آٹورکشا کرایہ پر لے کر اسے اس کے گھر بھیج دیتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔