یوگی حکومت کے ہراسانی بھرے رویہ کو عوام اب برداشت نہیں کریں گے: سماجوادی پارٹی

سماجوادی پارٹی لیڈر اوم پرکاش سنگھ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر پولیس لاٹھی چارج میں شدید طور سے زخمی پارٹی کارکنوں سے اسپتال میں ملاقات کر کے ان کا حال معلوم کیا اور پولیس کاروائی کی مذمت کی۔

سماج وادی پارٹی
سماج وادی پارٹی
user

یو این آئی

وارانسی: اترپردیش کے سابق وزیر و سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈر اوم پرکاش سنگھ نے منگل کو یہاں کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے ہراسانی بھرے رویہ کو اب عوام برداشت نہیں کریں گے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔

اوم پرکاش سنگھ نے پیر کو یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر پولیس لاٹھی چارج میں شدید طور سے زخمی ایس پی کارکنوں سے اسپتال میں ملاقات کر کے ان کا حال معلوم کیا اور پولیس کارروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ وارانسی اور ریاست کے دیگر مقامات پر بے روزگاری اور انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو کچلنے کی آئے دن بربر کارروائی کا نظارہ ریاست کی عوام دیکھ رہے ہیں۔ وقت آنے پر وہ اس کا جواب ضرور دیں گے۔


اوم پرکاش سنگھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام بے حد پریشان ہیں اور وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ کے ذریعہ اپنا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے رویہ سے ریاست کی عوام پریشان ہیں۔ یہ حکومت اب 15مہینوں کی مہمان ہے۔ اوم پرکاش سنگھ سنگھ نے کہا کہ وارانسی میں پیر کو بڑی تعداد میں ایس پی کارکنان پر پولیس نے لاٹھیاں برسائی ہیں جس سے کئی کارکن شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ بے روزگار نوجوان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے جارہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔