سی اے اے کی مخالفت پارلیمنٹ اور آئین کی مخالفت: نریندر مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے تب سے ملک میں امن و امان کا ماحول قائم ہوا ہے۔ عوام کے آشیرواد سے ہی ایودھیا میں رام مندر اور کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے خواب کی تعبیر ملی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

تمكرو: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سی اےاے کی مخالفت کرنا پارلیمنٹ اور آئین کی مخالفت کرنا ہے نریندر مودی نے تمكرو میں سدھ گنگا مٹھ میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ہم پڑوسی ملک پاکستان سے ہجرت کرکے آئے دلت، سکھ، جین اور دوسرے مذاہب کے پناہ گزینوں کے مفاد میں سی اےاے لے کر آئے ہیں اور ہم نے ان کے تئیں اپنی ذمہ داری کو پورا کیا ہے‘‘۔

سی اے اے کی مخالفت پارلیمنٹ اور آئین کی مخالفت: نریندر مودی

انہوں نے سی اےاے کے خلاف ہو رہے مظاہروں کو دلتوں، پچھڑوں، سکھ، جین اور دیگر کمیونٹی کے خلاف بتاتے ہوئے کانگریس اور اس کی حمایت یافتہ پارٹیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو کانگریس اور اس کے اتحادی پاکستان کے خلاف مظاہرہ کریں، جہاں ہر مذہب کے اقلیتوں پر ظلم ہو رہے ہیں۔

سی اے اے کی مخالفت پارلیمنٹ اور آئین کی مخالفت: نریندر مودی

وزیر اعظم نے کہا ’’ہم ان کے مفاد کے لئے قانون لے کر آئے جنہیں دہائیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آئی ہے تب سے ملک میں امن و امان کا ماحول قائم ہوا ہے۔ عوام کے آشیرواد سے ہی ایودھیا میں رام مندر اور کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے خواب کی تعبیر ملی ہے۔

سی اے اے کی مخالفت پارلیمنٹ اور آئین کی مخالفت: نریندر مودی

وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوران سدھ گنگا مٹھ کے پجاری آنجہانی شوكمارسوامی کو خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے پیجاور مٹھ کے سوامی کو بھی یاد کیا جن کا حال ہی میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے مٹھ انتظامیہ نے وزیر اعظم مودی کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ان کے ساتھ اس پروگرام میں کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا، مرکزی وزیر سدانند گوڑا، پرهلاد جوشی، سریش انگاڑی اور دیگر رہنما موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔