عوام سماج مخالف افراد کے اکسانے میں نہ آئیں، یوگی کی تلقین

یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ کہ بعض مقامات پر تشدد میں تبدیل ہو جانے کے بعد ریاست کی عوام سے اپیل کی ہے کہ شہریت قانون پر عوام شرپسند عناصر کے پھیلائے گئے شبہات اور بہکاوے میں نہ آئیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہورہے احتجاجات کے بعض مقامات پر تشدد میں تبدیل ہوجانے کے بعد ریاست کی عوام سے اپیل کی ہے کہ شہریت قانون پر عوام شرپسند عناصر کے پھیلائے گئے شبہات اور بہکاوے میں نہ آئیں۔

یوگی نے کہا کہ لوگ افواہوں میں نہ پڑیں اور شرپسند عناصر کے اکسائے میں بھی نہ آئیں۔ انہوں نے عوام سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں ہر شخص کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت ادا کررہی ہے۔ حکومت ہرشخص کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔


انہوں نے پولیس انتظامیہ کوہدایت دی کہ ان عناصر کو ڈھونڈ نکالا جائے جو شہریت ترمیمی قانون پر افواہ پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کررہے ہیں اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔ وزیراعلی نے جمعہ کی دیر رات یہاں جای بیان میں کہا کہ جہاں عوامی املاک کو شرپسندعناصر نے نقصان پہنچایا ہے اس نقصان کی تلافی کے لئے ویڈیو فوٹیج اور دیگر مصدقہ ذرائع کی بنیاد پر شناخت کئے گئے شرپسند عناصر کے املاک کو ضبط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈروں کے بیان و سماج وادی پارٹی کے لیڈروں کا عمل کافی مایوس کن ہے۔ سیاسی روٹی سینکنے کے لئے شہریت ترمیمی قانون کے نام پر ان کے ذریعہ مسلسل شبہ پیدا کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شہریت قانون کسی ذات،گروپ،مذہب کے خلاف نہیں ہے۔ یہ ہر شہری کو سیکورٹی کی گارنٹی دیتا ہے۔ اس کے بعد بھی اس قسم کا پرتشدد احتجاجی مظاہرہ ہندوستان کے قانون کو ناماننے جیسا ہے۔ جو سماج مخالف اور ملک مخالف عناصر ملک میں امن و امان نہیں چاہتے ہیں وہ لوگوں کو گمراہ کرکے انہیں تشدد پر آمادہ کررہے ہیں۔

وزیر اعلی نے ریاستی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بہکاوے میں نہ آئیں اور امن و امان بنائے رکھنے میں حکومت کا تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لے کر تشدد پھیلانے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جا سکتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔