مسلح افواج اور سائنسدانوں پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں ہندوستانی

ایک طرف جہاں یہ پتہ چلا ہے کہ ہندوستانی افراد مسلح افواج اور سائنسدانوں پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں، وہیں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سیاسی لیڈران اور ایڈورٹائزنگ افسر سب سے کم بھروسہ مند ہیں۔

بی ایس ایف، تصویر آئی اے این ایس
بی ایس ایف، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مسلح افواج اور سائنسداں ہندوستان میں سب سے بھروسے مند شہری کی شکل میں سامنے آئے ہیں، جب کہ سیاسی لیڈران اور ایڈورٹائزنگ افسران سب سے کم بھروسہ مند ہیں۔ ’اپسوس گلوبل ٹرسٹ ورتھ نیس انڈیکس 2021‘ کے مطابق شہر میں رہنے والے ہندوستانی مسلح افواج (64 فیصد) اور سائنسداں (64 فیصد) پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں، جس کے بعد اساتذہ (61 فیصد) اور ڈاکٹروں (58 فیصد) کا نمبر آتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دو سال قبل بھی سروے میں مسلح افواج کو سرفہرست مقام ملا تھا، اب واحد تبدیلی یہ ہے کہ کورونا دور میں سائنسدانوں کے لیے لوگوں کی عزت بڑھی ہے، جنھوں نے خطرناک وائرس کے ٹیکے دریافت کرنے کے لیے کام کیا۔

سروے میں اخذ کیا گیا ہے کہ جب ہم عالمی باشندوں کی سب سے بھروسہ مند فہرست کو دیکھتے ہیں، تو عالمی بھروسہ مند انڈیکس 2021 (گلوبل ٹرسٹ وَرتھ نیس) میں ڈاکٹر (64 فیصد) سرفہرست رہے، اس کے بعد سائنسدانوں (61 فیصد) اور اساتذہ (55 فیصد) کا مقام رہا۔


اِپسوس انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو افسر امت ادارکر نے کہا کہ ’’مسلح افواج پر ہندوستانی بھروسہ کرتے ہیں اور ان کی عزت کرتے ہیں، کیونکہ ان کا کام خود سے پہلے قربانی اور خدمت کے آس پاس ہوتا ہے۔ قوم کے لیے ان کے تعاون کو ڈسپلن اور خودسپردگی کے ذریعہ متعارف کیا جاتا ہے، کیونکہ وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ اسی طرح سائنسداں بھی کورونا جنگجو رہے ہیں، جنھوں نے اوور ٹائم کام کر کے کورونا وائرس کے لیے ویکسین دریافت کی ہے۔ سائنسدانوں کو مسلح افواج کے براہر رکھا جا رہا ہے۔ اساتذہ اور ڈاکٹر جنھوں نے بھی وبا کے دوران اپنا تعاون دیا، انھیں انڈیکس میں تیسرے اور چوتھے مقام پر رکھا گیا ہے۔‘‘

اِپسوس نے اپنے گلوبل ٹرسٹ وَرتھ نیس انڈیکس 2021 کے ریزلٹ کا اجرا کیا ہے، جو عالمی سطح پر 19570 جواب دہندگان کے درمیان 28 ممالک کا سروے ہے۔ وہیں اَن ٹرسٹ وَرتھی نیس انڈیکس 2021 کے مطابق لوگ سب سے کم سیاسی لیڈران، سرکار کے وزراء اور ایڈورٹائزنگ افسران پر یقین کرتے ہیں۔ ریزلٹ 23 اپریل اور 7 مئی 2021 کے درمیان کیے گئے اِپسوس آن لائن سروے پر مبنی ہیں۔


سروے ارجنٹائنا، آسٹریلیا، بلجیم، برازیل، کناڈا، چلی، چین، کولمبیا، فرانس، جرمنی، گریٹ برٹین، ہنگری، ہندوستان، اٹلی، جاپان، ملیشیا، میکسیکو، نیدرلینڈ، پیرو، پولینڈ، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، ترکی اور امریکہ میں اِپسوس آن لائن پینل سسٹم کے ذریعہ سے دنیا بھر کے 28 ممالک میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس سال کے ہیڈ لائن انڈیکس کے ریزلٹ پورے 28 ممالک کے نمونے پر مبنی ہیں، جب کہ سروے کی گزشتہ لہروں کو دیکھتے ہوئے رجحان کے ریزلٹ صرف ان 22 مارکیٹس پر مرکوز ہیں، جنھوں نے سروے کی تینوں لہروں میں خصوصی طور سے کارکردگی پیش کی ہے۔ ریزلٹ میں بیشتر ممالک میں 74-16 سال کے 19570 بالغوں اور کناڈا، ملیشیا، جنوبی افریقہ، ترکی اور امریکہ میں 74-18 عمر کے بالغوں کا ایک بین الاقوامی نمونہ شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔