نتیش پوری طرح تھک ہو چکے ہیں: تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش پوری طرح غیر توانا ہو چکے ہیں اور ان کی پکاؤ، تھکاؤ، اوباؤ اور گھسی پٹی باتوں سے عوام پک چکے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم میں پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر زبانی جنگ کا سلسلہ بھی لگاتار جاری ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ایک بار پھر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ بولا ہے۔ تیجسوی یادو نے نتیش کمار پر بہار کے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل برباد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تیجسوی یادو نے اتوار کے روز ٹویٹر پر لکھا، "قابل احترام نتیش جی پوری طرح غیر توانا چکے ہیں ہیں۔ عوام ان کی پکاؤ، تھکاؤ، باسی اور گھسی پٹی باتوں سے پک چکے ہے۔ تھک چکے نتیش کمار جی حقیقت، منطق اور حقائق سے بھاگ رہے ہیں۔ بہار کے کروڑوں نوجوانوں کے حال اور مستقبل کو برباد کر کے، وہ تاریخ کے باسی صفحوں کو پلٹ رہے ہیں۔"


بہار کے انتخابات کے پیش نظر تیجسوی یادو فارم میں ہیں اور وزیر اعلی نتیش کمار کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ تیجسوی یادو نتیش کمار کو سوشل میڈیا سے لے کر عوامی جلسوں تک چیلینج کر رہے ہیں۔ ہفتے کے روز انہوں نے نتیش کمار کو سیدھا اور کھلا چیلنج دیا۔ انہوں نے کہا، "ایک سیدھا اور کھلا چیلنج۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پورے بہار میں کسی ایک ایسے تھانہ اور بلاک آفس کا نام بتائیں جہاں بغیر نذرانہ یعنی رشوت کے بغیر کوئی کام ہوتا ہے؟ اگر میری بات غلط ہے اور اس میں شبہ ہے تو اپنی تقریر تقریر میں بس ایک بار عوام سے پوچھ لیجیئے گا، جواب مل جائے گا۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔