15ویں قومی اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول میں لوگوں نے خوب لیے ذائقہ دار پکوان کے مزے، دیکھیں تصویریں
نئی دہلی واقع جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 12 دسمبر کو کئی اسٹال نظر آئے، جہاں کشمیری وازوان، کیرالہ کی مالابار بریانی اور گجراتی ڈبیلی کو خوب پسند کیا گیا۔
نیشنل ایسو سی ایشن آف اسٹریٹ وینڈرس آف انڈیا (این اے ایس وی آئی) نے آج ملک کی راجدھانی دہلی میں 15ویں ’قومی اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول 2025‘ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد پہنچی اور مختلف ریاستوں کے اسٹریٹ فوڈ کا ذائقہ لیتی ہوئی نظر آئی۔ نئی دہلی واقع جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 12 دسمبر کو کئی اسٹال نظر آئے، جہاں کشمیری وازوان، کیرالہ کی مالابار بریانی اور گجراتی ڈبیلی کو خوب پسند کیا گیا۔ تریپورہ کا چکن بھرتا، بنگال کی مشہور بھٹے والی کچوری کے ساتھ ساتھ چکن کوشا اور پایا سوپ کا ذائقہ بھی لوگوں نے خوب لیا۔ نیچے پیش ہیں اس فوڈ فیسٹیول کی تصویری جھلکیاں...







Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔