عوام کو اتحاد کی جیت کا بے صبری سے انتظار: اکھلیش یادو

ایس پی سربراہ نے کہا کہ مودی پہلے جوانوں کو سہولت فراہم کریں پھر دہشت گردی ختم کرنے کی بات کریں، نفرت پھیلا رہی بی جے پی کو بھائی چارے سے منھ توڑ جواب دینے کے لئے ایس پی۔ بی ایس پی نے اتحاد کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بلرامپور: سماجوادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ دہائیوں سے عوام کو سبز باغ دکھانے والی کانگریس اور بی جے پی سے پریشان افراد نئے وزیر اعظم اور نئی حکومت کا بے صبری سے انتظار کرہے ہیں۔ اور اس کے لئے انہیں اتحاد کی بڑی جیت کا شدت سے اتنظار ہے۔

گونڈہ پارلیمانی سیٹ سے ایس پی امیدوار ونود کمار سنگھ عرف پنڈت سنگھ کے حمایت میں سنیچر کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ذات، مذہب کے نام پر سماج کو تقسیم کرنے والی بی جے پی، ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد سے خائف ہے۔ گذشتہ چار مرحلوں کی ووٹنگ میں بی جے پی کے لیڈروں کو اپنی ہار سامنے دکھائی دینے لگی ہے اور اس لئے وہ بوکھلاہٹ میں جو منھ میں آرہا ہے بول رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کے جملوں کے جال میں نہیں پھسنے والے اور اسے سبق سکھانے کے لئے تیار ہیں۔ مودی حکومت نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی لاکر سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ غریب، دلت، پچھڑے، کسان و مزدور کو نقصان پہنچایا ہے۔ جملے بازی، جھوٹے وعدوں سے عوام کو چھلنے والی بی جے پی اس بار انتخابات میں اوندھے منھ گرے گی۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ نیا ملک اسی وقت بنے گا جب نیا وزیر اعظم ہوگا۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ مودی پہلے جوانوں کو سہولت فراہم کریں پھر دہشت گردی ختم کرنے کی بات کریں، نفرت پھیلا رہی بی جے پی کو بھائی چارے سے منھ توڑ جواب دینے کے لئے ایس پی۔ بی ایس پی نے اتحاد کیا ہے۔ عوام بیدار ہیں اور اس بار وہ یقینی طور پر عظیم تبدیلی کے لئے ووٹ کریں گے۔


اترپردیش کی یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں میں ریاست کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ ایس پی حکومت کے درمیان منظور کیے گئے ترقیاتی کاموں کو ہی ابھی تک حکومت مکمل نہیں کرسکی۔ جتنے کام ایس پی کی میعاد کار میں ہوئے ہیں اس کے کام بی جے پی حکومت میں نہیں ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 May 2019, 6:10 PM