گریٹر نوئیڈا کی کئی سوسائٹی میں اچانک بیمار پڑ رہے ہیں لوگ، پیٹ درد اور قے کی شکایت، پانی کے نمونے لیے گئے

پیر کو گرینو ویسٹ کی اریہنت آرڈین، سپر ٹیک اِیکو ویلیج ون اور پنچ شیل ہائی نش سوسائی میں بھی 100 سے زیادہ لوگ بیمار پڑ گئے ہیں۔ علاقے کے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، ویڈیو گریب</p></div>

علامتی تصویر، ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

گریٹر نوئیڈا ویسٹ کی کئی سوسائٹیوں میں بیمار ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ یہاں کے لوگ پیٹ درد، قے، اور لوز موشن جیسے مسائل سے پریشان ہیں۔ اس وجہ سے کچھ لوگوں کو اسپتال میں داخل ہونا بھی پڑا ہے۔ ایسے حالات میں سوسائٹی کے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ آلودہ پانی کی سپلائی کی وجہ سے ایسے معاملے پیش آ رہے ہیں۔

پیر کو گرینو ویسٹ کی اریہنت آرڈین، سپر ٹیک اِیکو ویلیج ون اور پنچ شیل ہائی نش سوسائٹی میں بھی 100 سے زیادہ لوگ بیمار پڑ گئے۔ اتھاریٹی کی صحت محکمہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور پانی کے نمونے بھر کر جانچ کے لیے بھیجے۔ پنچ شیل ہائی نش سوسائٹی میں رہنے والے جتندر کمار تیواری نے بتایا کہ گزشتہ دو دن سے انہیں لوز موشن کی شکایت ہو رہی ہے۔ وہ فی الحال اسپتال میں داخل ہیں۔


سوسائٹی کے دیگر لوگوں نے بھی آلودہ پانی کی شکایت کی ہے۔ کئی لوگ باہر سے پانی منگوا رہے ہیں۔ پنچ شیل سوسائٹی کے اے او اے کے سکریٹری وجئے نے بتایا کہ بیماریوں کی اطلاع گروپ کے توسط سے ملی تھی۔ وہیں گریٹر نوئیڈا اتھاریٹی کے ایس ای او سنیل کمار سنگھ نے بتایا کہ سپر ٹیک اِیکو ولیج اور پنچ شیل ہائی نش سوسائٹی میں آلودہ پانی سے لوگوں کے بیمار ہونے کی اطلاع ملنے پر ٹیم نے موقع پر جا کر نمونے لیے ہیں۔

سوسائٹی کے اندر موجود ٹینک کے ساتھ ہی باہر واقع اتھاریٹی کے یو جی آر سے بھی نمونے لیے گئے ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ صاف ہو پائے گا کہ پانی کے آلودہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔