عوام مسائل سے دو چار، وزیر اعظم توجہ ہٹانے کے لئے نیا منصوبہ تیار کرنے میں مصروف! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کو توجہ ہٹانے میں مہارت حاصل ہے لیکن اس سے تاریخی بے روزگاری کی شرح، 30 سال کی بلند ترین ہول سیل انڈیکس اور ایل آئی سی سے وابستہ ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک کے سلگتے ہوئے مسائل کے حوالہ سے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان کے باشندگان جدوجہد کر رہے ہیں، تو وزیر اعظم مودی توجہ ہٹانے کے لیے نمیا منصوبہ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نے توجہ ہٹانے کے فن میں مہارت حاصل کی ہے لیکن اس سے بے روزگاری کی ہمہ وقتی شرح، 30 سالہ بلند ہول سیل انڈیکس اور ایل آئی سی سے وابستہ ’ڈی ویلیویشن‘ مسائل پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔


راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’وزیراعظم کی توجہ ہٹانے کے فن کی مہارت ان آفات کو چھپا نہیں سکتی، ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپیہ 78 پر، ایل آئی سی کی قدر میں 17 بلین ڈالر کی کمی واقع، ڈبلیو پی آئی افراط زر 30 سال کی بلند ترین سطح پر، بے روزگاری کی شرح اب تک کی بلند ترین سطح پر، ڈی ایچ ایل ایف کے ذریعہ اب تک کا سب سے بڑا بینک گھوٹالہ کیا گیا۔"

اس سے پہلے ہفتہ کے روز کانگریس نے کہا کہ ہندوستان کے اب تک کے سب سے بڑے بینکنگ گھوٹالے کے تار بی جے پی سے جڑے ہوئے ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ ڈی ایچ ایف ایل نامی کمپنی نے 17 بینکوں کے کنسورشیم کو 34000 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا، اس کمپنی کے بی جے پی کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔