فراڈ کر کے راشن لینے والوں پر جرمانہ لگانے کا فارمولہ طے، اس حساب سے ہوگی وصولی

فراڈ کر کے راشن لینے والوں کے خلاف راجستھان کے محکمہ خوراک کا نیا فارمولہ۔ ’گیو اپ‘ مہم کے تحت نام ہٹانے پر جرمانہ معاف، ورنہ 27 روپے فی کلو کے حساب سے وصولی۔ کے وائی سی سے دھوکہ بازوں کی شناخت ممکن

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / اے آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

مرکز اور ریاستی حکومتیں عوام کی مالی مدد کے لیے مختلف فلاحی منصوبے چلاتی ہیں۔ ان میں راشن کارڈ اسکیم بھی شامل ہے، جس کے تحت اہل خاندانوں کو مفت یا سستے راشن کی سہولت دی جاتی ہے لیکن کچھ افراد اس اسکیم کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، جس پر محکمہ راشن سخت کارروائی کر رہا ہے۔

راجستھان میں ایسے کئی معاملات سامنے آئے ہیں جہاں لوگوں نے فرضی طریقے سے راشن حاصل کیا۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے محکمہ خوراک و شہری رسد نے نیا فارمولہ طے کیا ہے۔ محکمہ نے ’گیو اپ‘ مہم کا آغاز کیا ہے، جس میں غلط فائدہ اٹھانے والوں کو خود سے اپنا نام ہٹانے کی اپیل کی گئی ہے۔ اگر کوئی اپنا نام مہم کے تحت ہٹوا دیتا ہے تو اس پر کوئی جرمانہ نہیں لگایا جائے گا لیکن اگر کوئی شخص نام نہیں ہٹواتا، تو اس سے 27 روپے فی کلو کے حساب سے وصولی کی جائے گی۔


محکمہ نے بتایا کہ 31 جنوری تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد نے اپنی اہلیت چھوڑ دی ہے۔ یہ مہم لوگوں کو غلط طریقے سے اسکیم کا فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے چلائی جا رہی ہے۔

فراڈ کرنے والوں کی شناخت کے لیے محکمہ نے کے وائی سی مہم شروع کی ہے، جس کے تحت راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، آدھار کارڈ اور پین کارڈ پہلے ہی لنک ہیں، جس سے فائدہ حاصل کرنے والے افراد کی معلومات آسانی سے ٹریک کی جا سکتی ہیں۔ اس عمل سے غیر مستحقین کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور ان سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔