ملک کے کئی حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پُر امن مظاہرے

ملک کے کئی حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر امن مظاہرہ ہوئے، مظاہرین نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پولیس کو مظاہرین کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا جائے

دہلی میں احتجاج کا ایک منظر (یو این آئی)
دہلی میں احتجاج کا ایک منظر (یو این آئی)
user

قومی آوازبیورو

ملک کے کئی حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر امن مظاہرہ ہوئے ۔ مظاہرین نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پولیس کو مظاہرین کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا جائے ۔ دہلی کی جامع مسجد میں آج جمعہ کی نماز شاہی امام سید احمد بخاری نے نہیں پڑھائی کیونکہ وہ اپنی ایک عزیز کی موت کی وجہ سے رامپور گئے ہوئے تھے۔ نماز کے بعد شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ میں کانگریس کے سابق ارکان اسمبلی شعیب اقبال اور الکا لامبا نے شرکت کی ۔ اس موقع پر الکا لامبا نے کہا کہ ’’بے روزگاری ملک کا اہم مسئلہ ہے لیکن آپ (وزیر اعظم) لوگوں کو این آر سی کی قطار میں لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے آپ نے نوٹ بندی کے وقت کیا تھا۔‘‘

ملک کے کئی حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پُر امن مظاہرے

واضح رہے انتظامیہ نے آج جامع مسجد، جامعہ، جعفر آباد اور چانکہ پوری میں دفعہ ۱۴۴ لاگا دی تھی ،ساتھ میں پولیس نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کسی بھی مظاہرہ میں شرکت نہ کریں۔ ادھر سیکڑوں لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کی جانب بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کی رہائی کے لئے مارچ کیا۔ واضح رہے چندر شیکھر آزاد نے شہریت ترمیمی قانون، این آر سی کے خلاف مظاہرہ میں شرکت کی تھی ۔ اس مارچ میں جن لوگوں نے شرکت کی تھی انہوں نے اپنے ہاتھ باندھے ہوئے تھے اور ایسا انہوں نے اس لئے کیا تھا تاکہ ان کو تشدد کے لئے کوئی مورد الزام نہ ٹھہر ا سکے ۔ پولیس نے مظاہرین کو بیچ میں روک دیا اور ان کو مارچ پوری نہیں کرنے دی۔

ملک کے کئی حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پُر امن مظاہرے

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کے دوران مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ یکجحتی اور اتر پردیش کے وزیر الی کے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ اس دوران انتظامیہ نےلوک کلیان مارگ اور جور باغ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ بند رکھے۔ پورے اتر پردیش میں جمعہ کی نماز کے بعد حالات پر امن رہے اور اتر پردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے کہا کہ پوری ریاست میں حالات پر امن رہے۔

ملک کے کئی حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پُر امن مظاہرے

مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے این آر سی اورنظربندی کیمپوں کے تعلق سے کہا کہ وہ مغربی بنگال میں کہیں بھی ایسے کیمپ نہیں بننے دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ زندہ ہیں جب تک تو کوئی بھی نظر بندی کیمپ نہیں بنا سکتا۔ ادھر ممبئی کے آزاد میدان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہر ہ ہوا ۔ آندھرا پردیش کے وجے واڑا میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر اترے۔


Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔