جموں و کشمیر: وزیر خزانہ حسیب کی برطرفی ایک اچھا فیصلہ: فاروق عبداللہ

کشمیر’سیاسی‘ نہیں بلکہ ’سماجی‘ مسئلہ ہے۔ اس بیان کی وجہ سے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ڈاکٹر حسیب درابوکو اپنی کابینہ سے باہر کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر و مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاستی وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو کو کابینہ سے باہر کرکے اچھا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے بیان کی چوطرفہ تنقید ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سینئر پی ڈی پی لیڈر اور وزیر خزانہ ڈاکٹر درابو نے گزشتہ روز قومی راجدھانی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا تھا کہ کشمیر ’سیاسی‘ نہیں بلکہ ’سماجی‘ مسئلہ ہے۔ اس بیان کی وجہ سے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے انہیں اپنی کابینہ سے باہر کیا ہے۔

منگل کے روز جب ایک نامہ نگار نے فاروق عبداللہ سے پوچھا کہ ’کیا وہ ڈاکٹر درابو کو کابینہ سے الگ کرنے کے محترمہ مفتی کے فیصلے سے مطمین ہیں‘ تو ان کا جواب تھا ’میرا مطمین ہونا یا نہ ہونا مطلب نہیں رکھتا۔انہوں نے جو فیصلہ کیا ہے، میں سمجھتا ہوں اچھا فیصلہ کیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا ’یہ تو ان کی پارٹی کا فیصلہ ہے۔ اس پر فاروق عبداللہ کیا کہہ سکتا ہے؟ انہوں نے جو بیان دیا تھا، ہم نے اس کی مذمت کی ہے۔ ساگر صاحب (علی محمد ساگر) نے پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر درابو نے کہا تھا کہ یہ (سیاسی) مسئلہ نہیں ہے۔ ان کی پارٹی نے اس کا سنجیدہ نوٹس لیا۔ کشمیر کی تمام جماعتوں نے اس بیان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے جی ایس ٹی بھی لگایا تھا‘۔ 

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔